پیر‬‮ ، 08 ستمبر‬‮ 2025 

مسجد نبوی میں وزیر اعظم کی نواسی کے نکاح میں حق مہر 32 روپے رکھا گیا

datetime 29  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سپیشل رپورٹ)وزیراعظم نواز شریف کی بڑی نواسی مہرالنسا صفدر جن کا نکاح ماہ رواں میں مسجد نبویۖ میں روضہ رسول سرور کائنات ۖ کے قدمین پاک میں انجام دیا گیا، شرعی حق مہر مقرر کیا گیا جس کی مالیت بتیس روپے رکھی گئی۔ایوان وزیراعظم کے ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ نکاح کی تقریب 27رمضان المبارک کو نماز ظہر کے بعد منعقد ہوئی جس میں سترہ افراد شریک ہوئے، ان میں خواتین بھی شامل تھیں جو مسجد نبویۖ کے باپردہ حصے میں موجود رہیں۔دلہن کی طرف سے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمداسحاق ڈار اور وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز نے گواہ کی حیثیت سے دستخط ثبت کئے۔ مہرالنسا صفدر کا عقد رحیم یار خان کی معروف کاروباری اور سیاسی شخصیت چوہدری منیر احمد کے صاحبزادے راحیل منیر کے ساتھ ہوا ہے۔اس تقریب میں وزیراعظم نواز شریف ان کے صاحبزادوں،صاحبزادیوں جن میں مریم نواز شریف بھی شامل تھیں، خاتون اول محترمہ کلثوم نواز، دلہن کے والد کیپٹن محمدصفدر ، ان کے صاحبزادے جنید صفدر اور دیگر اہل خانہ شریک ہوئے۔ چوہدری منیر احمدان کی اہلیہ اور دیگر افراد خانہ بھی اس موقع پر موجود رہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے 27 ویں روزے کو عقد کی خوشی میں افطار عشائیہ اپنی اقامت گاہ پر ترتیب دیا جس میں مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دلہن کے والد رکن قومی اسمبلی کیپٹن محمدصفدر کا کہنا ہے کہ نکاح مسنونہ کا حضورنبی اکرمۖ اور آپۖ کے دو خلفائے راشد حضرت ابوبکر صدیق اور حضرت عمرفاروق کے قدمین مبارک میں ہونا ان کے اور دلہن کے خاندان کیلئے زندگی کی بڑی سعادتوں میں سے ایک ہے۔ اس نکاح کے حوالے سے دلچسپ بات یہ ہوئی کہ کیپٹن صفدر کی چھوٹی صاحبزادی آنسہ مہ نور صفدرجس کی عمر تقریبا نو سال ہے، کا نام بعض اخبارات میں دلہن کے طور پر شائع ہوگیا، جس پر مہ نور نے گھر پر شدید احتجاج کیا اور اپنے نانا سے مطالبہ کیا کہ جن لوگوں نے ان کی باجی کا نام شائع کرنے کی بجائے اس کا نام شائع کیا ہے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ معلوم ہو اہے کہ وزیراعظم نے اپنی لاڈلی نواسی کو مطمئن کرنے کیلئے اس کی بعض معصوم فرمائشوں کو پورا کیا۔



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…