پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی تاریخ تبدیل ہونے کاا مکان

9  ستمبر‬‮  2021

اسلام آباد ( آن لائن) اراکین پارلیمنٹ کی بڑی تعداد کے کورونا وائرس میں مبتلا ہو جانے کے باعث پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 13 ستمبر کو نہ ہونے کا امکان ہے ۔پارلیمانی ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ صدر عارف نے ابھی تک 13ستمبر کے اجلاس کے حوالے سے سمن بھی جاری

نہیں کئے تاہم حکومت نے چند دن قبل سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے مشاورت کے بعد 13 ستمبر کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا اعلان کیا تھا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اراکین ایک بڑی تعداد یا تو بیرون ملک ہے یا پھر کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے قرنطینہ میں ہے اس لئے مشترکہ اجلاس 13 ستمبر کے بجائے20 ستمبر کو بلانے کی تجویز دی گئی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اجلاس کی تیاریاں مکمل کرچکا ہے لیکن جب تک صدر مملک کی طرف سے سمن نہیں ملتے اس وقت اراکین کو آگاہ نہیں کیا جائیگا جیسے ہی سمن موصول ہوں گے اجلاس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائیگا ۔واضح رہے کہ آئین کے آرٹیکل 56 کے تحت صدر مملکت کے خطاب سے ہی پارلیمانی سال کا آغاز ہوگا تاہم ابھی تک ایوان صدر کی جانب سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو آگاہ نہیں کیا گیا حالانکہ وزیراعظم کی جانب سے سمری بھی بھجوائی گئی ہے لیکن اراکین کی بڑی تعداد کے غیر حاضر ہونے کے ڈر سے اجلاس 13 کے بجائے 20 ستمبر کو بلانے کی تجویز ہے ۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…