کراچی (این این آئی)محکمہ تعلیم سندھ اور جاپان انٹرنیشنل کارپوریشن ایجنسی کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں دو کروڑ دو لاکھ بچے اب بھی اسکول سے باہر ہیں۔خواندگی کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ تعلیم سندھ اور جاپان انٹرنیشنل کارپوریشن ایجنسی کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبہ سندھ میں سب سے
زیادہ 60 لاکھ بچے اسکولوں میں داخل نہیں ہو سکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق باقی صوبوں میں بھی صورت حال بہتر ہونے کے بجائے مزید ابتر ہوگئی ہے۔محکمہ تعلیم سندھ اور جاپان انٹرنیشنل کارپوریشن ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں 10 سال کی عمر کے 43 فیصد بچے اور 15 سال کے 45 فیصد بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔رپورٹ کے مطابق سندھ کے شہری علاقوں میں 28، دیہی علاقوں کے 61 فیصد بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔