ماسکو(آن لائن) روس کے وزیر نے حادثے کا شکار ہونے والے کیمرہ مین کو بچا لیا لیکن خود زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کے وزیر برائے ایمرجنسی آرکٹک ریجن میں اس وقت حادثے کا شکار ہوئے ہیں جب انہوں نے ایک کیمرہ مین کو بچانے کی کوشش کی۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کے وزیر برائے ایمرجنسی نے پہاڑ پر سے گرنے والے ایک کیمرہ مین کو بچانے کیلیے فوری طور پر پانی میں چلانگ لگائی تو بدقسمتی سے وہ پتھر سے ٹکراگئے۔عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی وزیر کا سر پتھر سے ٹکرانے کے باعث انتقال ہو گیا جب کہ کیمرہ مین محفوظ رہا ہے۔