جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

اسلام آباد میں ایک اور مبینہ پولیس مقابلہ، تاجر ہلاک، مظاہرین نے کشمیر ہائی وے پر دھرنا دے دیا

datetime 4  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)تھانہ شمس کالونی کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک شہری جاں بحق ہو گیا، اہل خانہ نے احتجاجا کشمیر ہائی وے بلاک کر دی،شمس کالونی کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے نتیجہ میں ایک تاجر جاں بحق ہو گیا، تاجروں نے اسلام آباد پولیس کے خلاف احتجاج کی کال دے دی۔احتجاجی مظاہرہ میں تاجر رہنماء اجمل بلوچ

اور کاشف چوہدری سمیت دیگر شریک ہوئے اور کشمیر ہائی وے بلاک کر دی۔مظاہرین نے مطالبہ تھا کہ واقعہ کے ذمہ دار پولیس اہلکاروں کو ایف آئی آر میں نامزد کیا جائے۔جاں بحق شہری کے اہل خانہ نے تحریری درخواست جمع کروائی۔ درخواست مقتول کے سالے کی جانب سے دی گئی۔درخواست میں بتایا گیا کہ شاہد عمران دودھ دہی کا کام کرتا ہے، گزشتہ رات شاہد عمران اپنے ملازم کے ہمراہ سری نگر ہائی وے کچھ سامان لینے گیا۔ اسی دوران پولیس اہلکاروں کی جانب سے آتشی اسلح سے فائرنگ کی گئی۔پہلا فائر ملازم نبیل کے کپڑوں کو لگا، اسی دوران نبیل اور شاہد نے شور کیا کہ وہ ڈاکو نہیں ہیں۔ لیکن پولیس نے ان کی ایک نہ سنی، فائرنگ کی اور گولیاں شاہد کے پیٹ میں لگیں۔تین گھنٹے کے احتجاج کے بعد شاہد عمران کے لواحقین اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر رانا وقاص اور لواحقین کی جانب سے کاشف چوہدری نے مذاکرات کئے۔ضلعی انتظامیہ نے احتجاجی مظاہرین کے مطالبات مان لیے اور مظاہرین کے کہنے پر پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔سری نگر ہائی وے کی بندش سے اطراف کی سٹرکوں پر بھی ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…