جمعرات‬‮ ، 05 دسمبر‬‮ 2024 

حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا : جب انسان کا جسم کانپنے لگے تو اس وقت مانگی گئی دعا رد نہیں ہوتی اور ۔۔۔

datetime 4  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حضرت علی ؓ کی خدمت میں ایک شخص آکر کہنے لگا یا علی ایسا کونسا وقت ہے جب انسان دعا مانگے اور دعا رد نہ ہو بس یہ کہناتھا تو امام علی ؑ نے فرمایا میں نے اللہ کے رسول سے سنا کہ تین موقع ایسے ہیں جب اللہ دعا رد نہیں کرتا وہ پوچھنے لگا یا علی وہ کونسے لمحے ہیں امام علی ؑ نے فرمایا جب انسان کا جسم کانپنے لگے

اس وقت مانگی ہوئی دعا اللہ رد نہیں کرتادوسرا جب دل میں اللہ کا ڈر ابھرنے لگے اے شخص اس وقت مانگی ہوئی دعا اللہ رد نہیں کرتا اور تیسرا جب انسان کی آنکھیں نم ہوجائیں اس وقت مانگی ہوئی دعا اللہ کبھی رد نہیں کرتا یاد رکھنا ان تینوں حالتوں میں انسان کائنات کی جو چیز مانگے وہ اسے ملنے لگتی ہے۔چاہے وہ صفاء و مرویٰ جتنا سونا ہی کیوں نہ ہو۔ہمیں چاہیے کہ اللہ تعالیٰ سے زیادہ سے زیادہ دعا مانگیں کہ اِس سے اُس کی رحمت جوش میں آتی ہے۔ دعا کے بارے میں قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے متعدد جگہ ہدایت دی ہے، ان آیات مبارکہ سے دعا کی عظمت واضح ہوتی ہے۔سورۃ البقرۃ ، آیت نمبر186 میں ارشاد باری تعالی ہے: اور (اے پیغمبر) جب تم سے میرے بندے میرے بارے میں دریافت کریں تو (کہہ دو کہ) میں تو (تمہارے) پاس ہوں، جب کوئی پکارنے والا مجھے پکارتا ہے تو میں اس کی دعا قبول کرتا ہوں تو ان کو چاہیے کہ میرے حکموں کو مانیں اور مجھ پر ایمان لائیں تاکہ نیک راستہ پائیں۔اللہ کے پیارے نبی حضرت محمدﷺ

نے دعاکی عظمت، اس کی بر کتیں، دعا کے آداب اور دعا کرنے کے بارے میں واضح ہدایات دی ہیں۔ایسی بے شمار احادیث ہیں۔جن میں دعا کا ذکر ہے اور دعا کی اہمیت و فضیلت کو واضح کیا گیا ہے۔ حضرت عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: دعا کارآمد اور نفع مند ہوتی ہے اور ان حوادث میں بھی جو نازل ہو چکے ہیں اور ان میں بھی جو

ابھی نازل نہیں ہوئے، پس اے خدا کے بندو! دعا کا اہتمام کرو۔ایک اور حدیث حضرت عبداللہ بن مسعودؓ سے مروی ہے کہ حضرت محمد ﷺ نے ارشاد فرمایا: اللہ سے اس کا فضل مانگو، کیونکہ اللہ کو یہ بات محبوب ہے کہ اس کے بندے اس سے دعا کریں اور مانگیں۔ اللہ تعالیٰ کے کرم سے امید رکھتے ہوئے اس بات کا انتظار کرنا کہ وہ بلا اور پریشانی کو اپنے کرم سے دور فر مائے گا اعلیٰ درجہ کی عبادت ہے۔

موضوعات:



کالم



26نومبر کی رات کیا ہوا؟


جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…