جمعرات‬‮ ، 13 جون‬‮ 2024 

”میری وفات کے بعد ہر شہر ہر گلی کوچے میںیہ کام کیا جائے ” ڈاکٹرعبدالقدیر کی پاکستانیوں سے درخواست وائرل

datetime 4  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی حامد میرنے ٹویٹر پر ایک اخباری تراشہ شیئر کیا ہے جس کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر کی جانب سے صحت یابی کی درخواست کی گئی ہے ۔ حامد میر کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں لکھا ہے کہ ہم سب کو رب العزت نے پیدا کیاہے

اورہم سب کو ایک دن موت کا مزہ چکھنا ہے اور خالق حقیقی کے سامنے اپنے اعمال کی جواب دہی کرنا ہے ۔ میں چند دنوں سے سخت بیمار ہوں ۔علاج جاری ہے ، گناہ گار ہوں ۔دعائے مغفرت کرتا رہتا ہوں ۔ آپ سب سے درخواست ہے کہ میری صحت یابی کی دعا کریں ،میری وفات کے بعد پورے پاکستان کے ہر شہر ہر گائوں ہر گلی کوچے میں آپ نے میرے لیے نماز جنازہ پڑھنا ہے اور دعائے مغفرت کرنا ہے ۔ میں نے دل و جان ، خون ، پسینہ سے ملک وقوم کی خدمت کی ہے جو کہا گیااس پر عمل کیا ، کوئی غلط کام نہیں کیا اور نہ ہی میرے محبت وطن ساتھیوں نے کوئی غلط کام کیا ۔ میرا اللہ میرا گواہ ہے ، میں جہاں چاہتا جاتا کھرب پتی ہو جاتا ، مجھے پاکستان عزیز تھا، آپ عزیز تھے، آپ کی حفاظت و سلامتی میرا فرض تھا ، میں دسمبر 1971 کو کبھی نہ بھلا سکا ۔والسلام، طالب دعا، آپ کا ڈاکٹر عبدالقدیر خان ،(نوٹ)آپ نے محسن پاکستان ، محافظ پاکستان کے القاب سے نوازا ہے ، تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ پاکستان زندہ باد، یاد رہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کرونا کے باعث ملٹری ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…