بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس؛ اپوزیشن کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

datetime 31  اگست‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی)اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی سال مکمل ہونے پر 13 ستمبر کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر نے کا فیصلہ کیاگیا جس سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی خطاب کریں گے، اس موقع پر اپوزیشن نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق اپوزیشن صدر مملکت کے خطاب کے موقع پر ایوان میں شدید احتجاج کریگی اس سلسلے میں حکومت کے تین سالہ دور حکومت میں عوام کو درپیش مسائل سے متعلق پلے کارڈز تیار کئے جائیں گے۔ پارلیمان کی حد تک تمام اپوزیشن جماعتوں کی آپس میں اجلاس سے قبل مشاورت ہوگی اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے علاوہ پیپلز پارٹی، اے این پی اور آزاد ارکان سے بھی مشاورت کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قبل حزب اختلاف جماعتوں کی پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس بھی بلائے جانے کا قوی امکان ہے۔دوسری جانب حکومت بھی اپوزیشن کے متوقع احتجاج پر جوابی حکمتِ عملی مرتب کرے گی، اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سابق اسپیکر فہمیدہ مرزا، مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان سمیت دیگر سے مشاورت مکمل کرلی ہے



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…