اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پھر 31 ویں نمبر پر پہنچ گیا

datetime 29  اگست‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پھر 31 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 909 کیسز سامنے آئے ہیں،

مزید 69 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 3 ہزار 443 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 21 فیصد ہو گئی۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 25 ہزار 604 مریض انتقال کر چکے ہیں اس موذی وائرس کے کْل مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 52 ہزار 481 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 93 ہزار 504 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 639 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 10 لاکھ 33 ہزار 373 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 62 ہزار 918 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 1 کروڑ 76 لاکھ 47 ہزار 941 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں اب تک کْل 5 کروڑ 9 لاکھ 85 ہزار 184 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 29 ہزار 422 ہو چکی ہے، اس سے کْل اموات 6 ہزار 812 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 89 ہزار 688 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 11 ہزار 799 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 60 ہزار 759 ہو چکی ہے،اس سے یہاں کْل اموات 4 ہزار 927 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 98 ہزار 739 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 861 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 32 ہزار 157 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 338 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 31 ہزار 861 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 694 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 9 ہزار 855 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے اب تک 173 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…