ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

دوسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کو شکست پاکستان نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا

datetime 25  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جمیکا(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 109 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز برابر کردی۔کنگسٹن میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے بولنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم کو 219 رنز پر آؤٹ کردیا،پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو فتح کے لیے 329 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم ویسٹ انڈینز یہ ہدف حاصل کرنے

میں ناکام رہے اور انہیں 109 رنز سے شکست ہوئی۔کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق پاکستان وہ واحد ٹیم ہے جو دو رنز یا اس سے کم پر تین کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد دوموقعوں پر میچز جیتی ہے۔میچ میں شاہین آفریدی نے بہترین بالنگ کا مظاہرہ کیا۔ شاہین آفریدی نے دوسری اننگز میں 4 جبکہ مجموعی طور پر اس میچ میں 10 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جس پر انہیں پلیئر اذف دی میچ قرار دیا گیا۔ نعمان علی نے 3 اور حسن علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں،بیٹنگ میں پاکستانی بلے باز فواد عالم چھائے رہے، وہ 124 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ٹیسٹ میچ کے آخری روز ویسٹ انڈیز نے ایک وکٹ پر 49 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔ کریگ بریتھ ویٹ 17 اور الزاری جوزف نے 8 رنز سے اپنی اننگز جاری رکھی تاہم الزاری 17 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔کپتان کریگ بریتھ ویٹ سمیت کوئی بھی ویسٹ انڈین بلے باز پاکستانی بولرز کا جم کر مقابلہ نہ کرسکا، بریتھ ویٹ کی مزاحمت 39 رنز پر دم توڑ گئی۔ نکروما بونر 2، روسٹن چیز 0، جرمین بلیک ووڈ 25 رنز، کائل میئر 32، جیسن ہولڈر 47، کیمروچ 7 اور جوشوا ڈی سلوا 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ٹیسٹ کے چوتھے روز کائل پاویل 23 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوئے تھے جب کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز میں 150 رنز پر آؤٹ کردیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 6،محمد عباس نے 3 اور فہیم اشرف نے ایک وکٹ حاصل کیں۔پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 152 رنز کی برتری کے ساتھ شروع کی، عمران بٹ 37 اور عابد علی 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،اظہر علی نے 22، بابر اعظم 33، حسن علی 17 اور فہیم اشرف 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، محمد رضوان 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 6 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنانے کے بعد ڈیکلیئر کردی اور یوں میزبان ٹیم کو ٹیسٹ میچ جیتنے کیلئے 329 رنز کا ہدف دیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے دوسری اننگز میں جیسن ہولڈ اور الزاری جوزف نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کریگ بریتھ ویٹ اور کائل مئیرز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…