جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

امریکا نے پاکستان سے لوٹی گئی 33 لاکھ ڈالر مالیت کی نوادرات واپس کر دیں

datetime 25  اگست‬‮  2021 |

واشنگٹن (این این آئی)امریکا نے پاکستان سے لوٹی یا اسمگل کی گئی 33 لاکھ ڈالر مالیت کی نوادرات واپس کر دیں۔104 قیمتی نوادرات مین ہٹن ڈسٹرکٹ کی اٹارنی سائی وینس جونیئر نے ایک تقریب میں پاکستان کو واپس کیں۔ اس تقریب میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کی

قونصل جنرل عائشہ علی اور امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی انویسٹی گیشنز (ایچ ایس آئی) کے قائم مقام ڈپٹی سپیشل ایجنٹ انچارج اسٹیفن لی نے شرکت کی۔پاکستان کی قونصل جنرل عائشہ علی نے ان چوری شدہ ثقافتی خزانوں کی بازیابی کی کوششوں پر مین ہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس اور ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی کا شکریہ ادا کیا۔عائشہ علی نے اس امید کا اظہار کیا کہ جلد ہی یہ نمونے پاکستانی عجائب گھروں میں آویزاں کیے جائیں گے۔یاد رہے کہ ان نوادرات کی اسمگلنگ میں بھارتی اسمگلر سبھاش کپور اور اس کے ساتھی ملوث ہیں جن کے خلاف ایچ ایس آئی نے طویل تحقیقات کیں اور پاکستان سمیت کئی ممالک سے لوٹ کر امریکا اسمگل کی گئی نوادرات براٰمد کیں۔2011 سے 2020 تک ، مین ہٹن ڈی اے آفس اور ایچ ایس آئی نے کپور اور اس کے نیٹ ورک کے ذریعے اسمگل شدہ 2500 سے زائد اشیاء برآمد کیں جن کی کل مالیت 143 ملین ڈالر سے زیادہ ہے۔سبھاش کپور اس وقت بھارت کے ریاست تامل ناڈو میں قید ہے اور مقدمات کا سامنا کر رہا ہے۔مین ہٹن ڈسٹرکٹ آفس نے گزشتہ سال نومبر میں بھی پاکستان کو 45 نوادرات واپس کیے جو 2015 میں معروف اسمگلر نایف ہمسی سے برآمد ہوئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…