ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

مہاجرین کی آڑ میں ملک چھوڑنے والا ’طالبان رکن‘ فرانس میں پکڑا گیا

datetime 25  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )افغانستان سے انخلاء کے دوران مہاجرین کی آڑ میں چھپ کر جانے والا طالبان رکن فرانس میں پکڑا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ دنوں میں فرانس پہنچنے والے 5افغان باشندوںکو طالبان کے ممکنہ رابطے کی وجہ سے نگرانی میں رکھا گیا ہے ان میں

ایک وہ شخص بھی ہے جسے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے نافذ کردہ کنٹرول آرڈر کی خلاف ورزی کے بعد پکڑا گیا ہے ۔ نجی ٹی وی جیو کے مطابق برطانیہ میں مسلح افواج کے وزیر جیمز ہیپی نے پیر کو کہا ہے کہ ایسے لوگ ہیں جو اس عمل سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں تا کہ برطانیہ میں داخل ہوکر ہمیں نقصان پہنچائیں۔ اطلاعات کے مطابق 5 ممکنہ خطرناک افراد نے طیاروں میں سوار ہونے کی کوشش کی تھی۔برطانوی وزارت داخلہ نے کہا کہ ان میں سے ایک شخص جو ’نو فلائی لسٹ‘ میں تھا، انگلینڈ کے شہر برمنگھم کا سفر کرنے میں کامیاب رہا، اس شخص سے تفتیش کی گئی جس کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ سکیورٹی ایجنسیز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ فرانسیسی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فرانس میں زیر نگرانی 5 افراد میں سے مرکزی ملزم نے طالبان کا رکن ہونے کا اعتراف کرلیا ہے لیکن اس نے کابل میں انخلا کے آپریشن کے دوران کشیدہ حالات میں کافی مدد کی اور کئی جانے بچائیں۔یہ واضح نہیں کہ فرانسیسی حکومت اب اس شخص کو حراست میں رکھے گی، زیر نگرانی رکھے گی یا ڈی پورٹ کردے گی۔امریکی حکومت کے مطابق 9 روز قبل 15 اگست کو افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد سے تقریباً 50 ہزار غیر ملکی اور افغان باشندے کابل ائیر پورٹ سے مختلف ممالک جاچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…