ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد سابق برطانوی فوجی کی افغانستان سے فرارکی روداد

datetime 24  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کے مکمل کنٹرول کے بعد ریٹائرڈ برطانوی فوجی ملک سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 60 سالہ لائیڈ کامر نے 35 سال تک فوج میں خدمات انجام دیں لیکن 2013 سے کابل میں

نجی شعبے میں کام کر رہے تھے۔کابل میں طالبان کے کنٹرول کے بعد برطانوی دفترِ خارجہ نے اپنے لوگوں کو ہوائی اڈے سے دور رہنے کی ہدایت کی تھی، لیکن لائیڈ کامر نے ایک نہ مانی۔انہوں نے کہا کہ اگر میں دفترِ خارجہ کی بات مانتا تو شاید زندہ نہ رہتا، لہذا میں نے قمیص شلوار پہنی ، اور رومال ڈال کر اپنا بھیس بدلا اور حامد کرزئی ایئرپورٹ کا سفر شروع کیا۔لائیڈ کامر نے بتایا کہ ہوائی اڈے تک پہنچنے کیلئے ہم نے عام ٹیوٹا سیلون استعمال کی، راستے میں ہم نے 3 طالبان چوکیوں کو کراس کیا جہاں ہماری تلاشی بھی لی گئی۔انہوں نے کہا کہ میں نے نہیں جانتا تھا کہ اگر طالبان میری اصلیت جان لیتے تو میرے ساتھ کیا سلوک کرتے۔سابق فوجی نے کہا کہ انہوں نے ہوٹل پہنچ کر برطانوی فوجی افسران سے رابطہ کیا اور وہاں موجود دیگر برطانوی شہریوں کے ہمراہ ایئرپورٹ کیداخلی دروازے پر پہنچا۔انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ پر سی 17 طیارے پر سوار ہو کر ہم متحدہ عرب امارات پہنچے وہاں سے اسپین اور پھر بالآخر برطانیہ مجھے میرے گھر پہنچایا گیا۔سابق برطانوی فوجی لائیڈ کامر کا کہنا تھا کہ بحفاظت برطانیہ واپسی کے چار دن بعد انہیں دفتر خارجہ کی طرف سے کال موصول ہوئی جس میں پوچھا گیا کہکیا آپ اب بھی کابل میں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…