12سے17سال عمرکے بچوں،بالغوں کے لیے ماڈرنا ویکسین کی منظوری

23  اگست‬‮  2021

ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے 12 سے 17 سال تک عمر کے بچوں اور بالغوں کو لگانے کے لییماڈرنا کی کووِڈ-19 کی ویکسین کی منظوری دے دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ماڈرناکمپنی نے مملکت کی خوراک اورادویہ اتھارٹی کو اپنی تیارکردہ ویکسین کی منظوری کے لیے

باضابطہ درخواست دی تھی۔اس کا جائزہ لینے کے بعد اتھارٹی نے مذکورہ عمر کے گروپ کے لیے اس ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی ۔کمپنی نے اپنی درخواست کے ساتھ ویکسین کی کلینکی جانچ سے متعلق ڈیٹا بھی مہیا کیا تھا اور اس میں کلینکی مطالعات اور رپورٹس کی بنا پر کہا گیا تھا کہ یہ ویکسین خصوصی ریگولیٹری تقاضوں کے عین مطابق اور محفوظ ہے۔بیان کے مطابق مطالعات سے یہ ظاہرہوا ہے کہ ماڈرنا کی ویکسین کے مخصوص عمرگروپ کے لیے فوائد ممکنہ خطرات کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں اور یہ 12 سے 17 سال کی عمر کے بچوں اوربالغوں پر استعمال کے لیے محفوظ ہے۔سعودی عرب کی وزارت تعلیم نے ایک روز قبل ہی ویکسین نہ لگوانے والے طلبہ کے نجی اور سرکاری اسکولوں میں داخلے پر پابندی عاید کرنے کا اعلان کیا ہے۔جن طلبہ وطالبات نے ابھی تک منظورشدہ کسی بھی ویکسین کی دونوں خوراکیں نہیں لگوائی ہیں،انھیں غیرحاضر شمار کیا جائے گا۔سعودی عرب میں نئے تعلیمی سال کا 29 اگست سے آغاز ہوگا۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…