لاہور (نیوزڈیسک)مثبت پیشرفت نہ ہونے کے باعث لیگی دھڑوں کے اتحاد کےلئے کوشاں رہنما ﺅں نے اپنی سر گرمیاںمحدود کر لیں ، رہنماﺅں کے درمیان رابطوں کا بھی فقدان پیدا ہو گیا ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے نالاںرہنماﺅں کی طرف سے کئی ماہ قبل بڑے لیگی ناموں کواکٹھا کرنے کیلئے کوششوں کا آغازکیا گیا تھا لیکن ان میں مثبت پیشرفت نہ ہونے کے باعث ان رہنماﺅںنے اپنی سر گرمیاں بھی محدود کر لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق رہنماﺅں کے درمیان بھی رابطوںمیں کمی آئی ہے جس کے باعث اس اتحاد کے قیام کے لئے کوششیں کامیاب ہونے کے امکانات دم توڑ رہے ہیں۔ ایک اورذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات اس طرح کے کسی اعلان کےلئے سازگار نہیں لیکن ہوم ورک اور رابطے جاری ہیں اور وقت آنے پر اعلان کیا جائے گا جس میں بڑے نام شامل ہوں گے۔