اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)طالبان نے ایرانی سرحد کے قریب مغربی صوبے نیمروز کے مرکز پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ افغان رپورٹس کے مطابق نیمروز کے گورنر اپنے ساتھیوں سمیت ایران چلے گئے ہیں۔ دوسری جانب طالبان شمالی جوزجان صوبے کے مرکز شبرغان میں داخل ہوگئے ہیں اور داخل ہونے کے بعد انہوں نے سابق نائب صدر مارشل عبدالرشید دوستم کے گھر پر قبضہ کرلیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق طالبان نے فیلڈ مارشل عبدالرشید دوستم کے گھر کو آگ لگا دی ہے، افغانستان میں حالیہ ہفتوں میں لڑائی میں شدت آئی ہے اور طالبان کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے ملک کے 421 اضلاع میں 260 اضلاع پر اپنا کنٹرول حاصل کرلیا ہے کہ امریکہ کے جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے سربراہ جنرل ملی نے کہا ہے کہ طالبان کا اس وقت آدھے افغانستان پر قبضہ ہے۔