منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کا جوڈیشل کمیشن بنوانے کا فیصلہ درست نہیں تھا, طاہر القادری

datetime 25  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) عوامی تحریک کےمرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں قائد ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کے وقت ہی کہہ دیا تھا کہ اس کمیشن کے ذریعے دھاندلی پر مبنی حکومت کو کلین چٹ دیدی جائے گی۔ عمران خان کو عوامی تحریک کے ایک وفد نے ملاقات کر کے کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ تین دن کی اعلٰی سطح کی مشاورت کے بعد پارٹی کی بارہ رکنی مرکزی کور کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جبکہ مرکزی عہدیدار بدستور کام کرتے رہیں گے نتائج کچھ بھی ہوں عوامی تحریک بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی ۔ حکومت کے حق میں فیصلہ آئے تو رپورٹ فوری شائع ہو جاتی ہے مگر کوئی حکومت سے یہ بھی تو پوچھے کہ آخر سانحہ ماڈل ٹاون کی رپورٹ شائع کیوں نہیں کی جا رہی۔ عوامی تحریک کے قائد نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ہر گھر میں ایک ملازمت دینے کا مطالبہ کیا جبکہ انہوں نے مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کی تجویز کو مسترد کر دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…