منگل‬‮ ، 31 مارچ‬‮ 2026 

لاہور، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد کیلئےلاک ڈائون کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ،کاروباری مراکز کے حوالے سے بھی اہم فیصلہ ہو گیا

datetime 3  اگست‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم نے لاک ڈائون کا نوٹیفیکیشن کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام ماسک پہنیں،بار بار ہاتھ دھوئیں،بلا ضرورت کسی بھی سطح کو چھونے اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھیں اور تمام ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں، لاک ڈائون آرڈر 3 اگست سے 31اگست تک لاہور، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد کے علاقوں میں نافذالعمل رہیگا،

تمام کاروباری مراکز کے اوقات رات 8 بجے تک ہوں گے،ہفتہ ، اتوارکو تمام کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی، میڈیکل سروسز، فارمیسیز، طبی مراکز صحت، ویکسینیشن سینٹرز،پیٹرول پمپ، تندور، بیکری گروسری کریانہسٹور،ڈیری شاپس ،سویٹ شاپس،پھل اور سبزی کی دکانیں، چکن اور میٹ شاپس فوڈڈلیوری اینڈ ای کامرس سروسز ،کورئیر اینڈ پوسٹل سروسز، بجلی، گیس، انٹرنیٹ، سیلولر اینڈ ٹیلی کام کمپنیز ،کال سینٹرز اورمیڈیا ہائوسز، آٹو ورکشاپس، آئل ڈپو اور منڈیاں پورا ہفتہ 24 گھنٹے کھلی رہیں گی، تمام مزارات، سینما ء گھر مکمل بند رہیںگے، سرکاری و نجی دفاتر 50 فیصد عملہ کے ساتھ کام کرسکتا ہے،ان ڈور ڈائننگ پر مکمل پابندی ،8 اگست سے ان ڈور شادی کی تقریبات پر بھی مکمل پابندی عائد ہو گی،پبلک ٹرانسپورٹ کو50 گنجائش کے ساتھ چلنے کی اجازت ہو گی ۔منگل کو سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم نے لاک ڈائون کا نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاک ڈائون آرڈر 3 اگست سے 31اگست تک نافذالعمل رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ نوٹیفیکیشن کا اطلاق لاہور، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد کے علاقوں میں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام کاروباری مراکز کے اوقات رات 8 بجے تک ہوں گے،ہفتہ اور اتوار چھٹی کے دن تمام کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام میڈیکل سروسز، فارمیسیز، طبی مراکز صحت، ویکسینیشن سینٹرز،پیٹرول پمپ، تندور، بیکری گروسری کریانہ سٹور،ڈیری شاپس ،سویٹ شاپس پورا ہفتہ 24 گھنٹے کام کر سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پھل اور سبزی کی دکانیں، چکن اور میٹ شاپس فوڈڈلیوری اینڈ ای کامرس سروسز ،کورئیر اینڈ پوسٹل سروسز، بجلی، گیس، انٹرنیٹ، سیلولر اینڈ ٹیلی کام کمپنیز ،کال سینٹرز اورمیڈیا ہائوسز، آٹو ورکشاپس، آئل ڈپو اور تمام قسم کی منڈیاں ( سبزی، پھل،اناج اور مویشی) ہفتہ بھر 24 گھنٹے کھلی رہیں گی۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے کہا کہ تمام مزارات پر مکمل پابندی عائد ہو گی،تمام سینما گھر مکمل بند رہیں گے اور تمام سرکاری و نجی دفاتر 50 فیصد عملہ کے ساتھ کام کر سکتے ہیں،ان ڈور ڈائننگ پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ آوٹ ڈور ڈائننگ کی سخت ایس او پیز کے تحت رات 10بجے تک اجازت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ منتخب اضلاع میں 8 اگست سے ان ڈور شادی کی تقریبات پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔ آوٹ ڈور تقریبات کی 400 افراد کی گنجائش کیساتھ رات 10بجے تک اجازت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ جمز میں صرف ویکسینیٹڈ لوگ ورزش کیلئے آ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے تمام سیاحتی مقامات کو ایس او پیز کے مطابق کام کرنے کی اجازت ہے،تمام انٹرٹینمنٹ مراکز، تفریحی پارکس اور سوئمنگ پول مکمل طور پر بند رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہر قسم کی کانٹیکٹ سپورٹس جیسے کہ مارشل آرٹس ،کبڈی اور رگبی ،ثقافتی تہواراور اجتماعات پر مکمل پابندی عائدہو گی۔انہوں نے کہا کہ تمام پبلک ٹرانسپورٹ کو50 گنجائش کے ساتھ چلنے کی اجازت ہو گی اور دوران سفر ہر قسم کی رفرشمنٹس پر مکمل پابندی ہو گی۔ ۔انہوں نے کہا کہ مال بردار گاڑیوں ، ایمبولینسز، طبی شعبے سے وابستہ گاڑیوں کو استثنیٰ حاصل ہے۔۔انہوں نے کہا کہ ٹرین سروس کل گنجائش کے70 فیصد مسافروں کیساتھ جاری رہے گی۔۔انہوں نے کہا کہ صنعت اور زراعت کے شعبے کو استثنیٰ حاصل ہو گا،ضلعی انتظامیہ اور پولیس مل کر ان ایس او پیز کا اطلاق یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام شہری ما سک کی پوری طرح پابندی کریں گے۔۔انہوں نے کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ ماسک پہنیں،بار بار ہاتھ دھوئیں،بلا ضرورت کسی بھی سطح کو چھونے اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھیں اور تمام ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…