منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

چترال میں سیلاب سے30 افراد کی ہلاکت کی خبر درست نہیں، آئی ایس پی آر

datetime 25  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چترال: سیلاب اور بارشوں کے باعث چترال میں مزید 19 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 25 ہوگئی جب کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ چترال میں سیلاب سے 30 افراد کی ہلاکت کی خبر درست نہیں ہے۔ چترال میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور کئی دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے جب کہ سیلابی ریلوں میں بہہ کر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 25 ہوگئی، چترال کے قصبے ملکوہ اور قطرو میں بارشوں اور سیلاب کے باعث سب سے زیادہ نقصان ہوا، ملکو کے 200 دیہات، رابطہ پل اور سڑکیں ریلے میں بہہ گئیں۔ مقامی پولیس کے مطابق گزشتہ روز کی بارشوں اور سیلاب سے اب تک 19 افرادکی ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ سہت سے11، اوتہول سے4، تھارگرام سے2 اور گرین لشٹ سے1 لاش ملی جب کہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیلاب سے اب تک 11 افراد جاں بحق ہوئے ہیں اورسی ون 30 طیارے کو بھی ریسکیو کے کاموں کے لئے استعمال کیا جارہا ہے جب کہ ایف ڈبلواو کی مشینری کی مدد سے سڑکوں کو کھولنے کا کام آج سے شروع کردیا جائے گا۔دوسری جانب ڈی جی میٹ کا کہنا ہے کہ تبت میں ہوا کے اونچے دباؤ کی وجہ سے چترال کے شمال میں بارش کا سسٹم موجود رہے گا جس کے باعث چترال اور ملحقہ علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ اگلے7 روز تک جاری رہےگا۔ سیلاب کے باعث چترال کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور ضلع بھر میں پیٹرول اور ڈیزل بھی نایاب ہوگیا اور فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 250 روپے تک پہنچ گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…