جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

تحریک انصاف نے اتحادیوں کے ہی افراد کو توڑنا ہے توالیکشن کاانتظار کرلیتی،پیر پگارا اور جہانگیر ترین کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

datetime 30  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) فنکشنل لیگ کے سربراہ پیر پگارا اور جہانگیر ترین کی ملاقات کی اندرونی کہانی منظرعام پر آگئی ، دونوں رہنماؤں نے حکومت سے متعلق تحفظات

سے ایک دوسرے کو آگاہ کیا۔تفصیلات کے مطابق فنکشنل لیگ سربراہ پیر پگارا اور جہانگیر ترین کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماں نے گلے شکوے، تحفظات ایک دوسرے کے سامنے رکھے۔ملاقات میں پیرپگارا نے کہا کہ ہم غیر مشروط اتحادی ہیں، ہمارے ہی لوگوں کو توڑا جا رہا ہے، ارباب غلام کے الیکشن میں300مریدین پر مقدمات بنے،جس کا سامنا کر رہے ہیں، تحریک انصاف نے اتحادیوں کے ہی افراد کو توڑنا ہے توالیکشن کاانتظار کرلیتی۔سربراہ فنکشنل لیگ نے کہا کہ اپنے ووٹرز کو مقدمات تلے چھوڑ کر ارباب غلام رحیم چلے گئے، حکومت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے، ایک وزیر ہمارے دیگر ارکان کو توڑنے میں مصروف ہے، اس حوالے سے شاہ محمود قریشی کو سب باور کرا دیا ہے۔جہانگیر ترین نے کہا نذیر چوہان کو حکومت خود باغی کر رہی ہے،گرفتاری سے تشویش بڑھی جبکہ دونوں رہنماں نے ملاقاتیں جاری رکھنے اور باہمی مشاورت پر اتفاق کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…