منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

امریکی یونیورسٹیوں میں داخلے ،امریکی کلچرل اتاشی جوڈی راون کی پاکستانیوں کو تلقین

datetime 24  جولائی  2015 |

اسلام آباد (نیوزڈیسک)امریکی کلچرل اتاشی جوڈی راون نے پاکستانی طلباءو طالبات کو اعلیٰ تعلیم کیلئے امریکی یونیورسٹیوں میں داخلے کے دستیاب مواقعوں سے مستفید ہونے کی تلقین کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں یوایس ایجوکیشنل فاو ¿نڈیشن کے تعلیمی شعبوں میںشاندار خدمات کی بدولت دونوں ممالک کے عوام کے مابین دوطرفہ تعلقات کے فروغ میںمثبت پیش رفت ہوئی ہے، انہوں نے بطور مہمان خصوصی یوایس ای ایف کے زیراہتمام رواں سال خزاں میں امریکی اعلیٰ یونیورسٹیوں میں گریجویٹ اور انڈرگریجویٹ تعلیم کے حصول کیلئے امریکہ روانہ ہونے والے80 پاکستانی طلباءو طالبات کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے شرکاءسے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ رنگانگ ثقافتوں سے بھرپور امریکہ میں دنیا کے ہر خطے سے تعلق رکھنے والے باشندے رہائش پذیر ہیں، امریکی عوام فعال، آزاد اور انفرادیت پسند طرززندگی کے قائل ہیں۔امریکی کلچرل اتاشی نے پاک امریکہ طلباءتبادلہ پروگرام کیلئے امریکی تعاون کو پائیدار اور طویل المعیاد قرار دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ مختلف باشندوں سے ملاقاتیں اور دوستیاں قائم کرنا پاکستانی طلباءو طالبات کیلئے مستقبل میں نہایت کارآمد ثابت ہوگا۔ قبل ازیں، ایگزیکٹو ڈائریکٹریوایس ای ایف ریٹا اختر نے اپنے خیرمقدمی کلمات میں آگاہ کیا کہ تاحال انکے ادارے کے تحت پانچ ہزار کے لگ بھگ پاکستانی طلباءو طالبات امریکہ میں حصولَ تعلیم کے دستیاب مواقعوں سے مستفید ہونے میں کامیاب ہوچکے ہیں، انہوں نے تازہ اعدادو شمار کے حوالے سے بتایا کہ امریکہ میں پاکستانی اسٹوڈنٹس کی تعداد 11ہزار تک پہنچ گئی ہے جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 3.4فیصد زیادہ ہے، انہوں نے اضافے کو پاکستان اورامریکہ کے مابین تعلیمی شعبے میں تعاون کے حوالے سے مثبت قرار دیا۔ اس موقع پر ایجوکیشن یوایس اے کے کنٹری کوآرڈینیٹر عمیر خان نے امریکہ سے متعلقہ سفری دستاویزات، کیمپس لائف، معاشرتی زندگی کے حوالے سے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ سیلف فنانس اور اسکالرشپ پروگرام کے تحت ٹوٹل 180پاکستانی اسٹوڈنٹس کیلئے ایسی ہی تقریبات کا اہتمام کراچی اور لاہور میں بھی کیا جائے گا۔بعدازاں،ریفریشمنٹ کے موقع پر پاکستانی طلباءو طالبات اپنے والدین کے ہمراہ یوایس ای ایف ٹیم اور امریکی سفاتخانے کے افسران کے ساتھ گھل مل گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…