لاہور (نیوزڈیسک)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حامد رضا نے کہاہے کہ میٹرو کے بجائے ڈیم بنائے ہوتے تو سیلاب سے تباہی نہ ہوتی، شدید تحفظات کے باوجود جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ تسلیم کرتے ہیں،بیگز کھولنے کا مطالبہ مان لیا جاتا تو جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ مختلف ہوتا ، جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے،انتخابی ااصلاحات کیلئے آئیڈیل وقت ہے،حکومت جوڈیشل کمیشن رپورٹ پر جشن منانے کے بجائے سیلاب زدگان کے مسائل پر توجہ دے، انتخابات کا فول پروف نظام تشکیل کیا جائے اور انتخابی نظام کی خرابیاں ختم کرنے پرتوجہ دی جائے، اسرائیل کا صحابہ کرام کے مزارات پر نائٹ کلب بنانے کا نا پاک منصوبہ قابل مذ مت ہے،مسلم حکمران اسرائیل کے اس کے نا پاک منصوبے کو روکنے کیلئے آواز اٹھائیں۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے جوڈیشل کمیشن رپورٹ پر غور کیلئے منعقدہ سنی اتحاد کونسل کے اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ چالیس لاکھ تارکین وطن کو ووٹ دینے کا حق دیا جائے۔فلڈ کمیشن کی رپورٹ پر عمل کیا جاتا تو سیلاب سے تباہی نہ ہو تی ۔ سند ھ کے فیصلے دبئی اور لندن میں ہونا بد قسمتی ہے۔حکومت نے سیلاب زدگان کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا ہے۔پاکستان اور چین کی بڑھتی دفاعی قوت سے بھارت بو کھلاہٹ کا شکا ر ہے۔دفاعی میدان میں پاکستان کی برتری پر مودی سرکار پریشان ہے۔مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر امن کی کوشش سراب ہے۔سیلاب سے بچاﺅ کیلئے پیشگی احتیاطی تدابیر کی جاتی تو تباہ کاریوں سے بچا جا سکتا ہے۔ آبی ذخائر نہ بننے کی وجہ سے ہر سال تباہی پھیلتی ہے۔بھارت پانچ ہزار اور پاکستان میں صرف چھیاسی ڈیم ہیں۔ کالا باغ ڈیم نہ بننے کی سزا پوری قوم بھگت رہی ہے۔ہر قدرتی آفت پر کئے جانیوالے بلند و باگ دعوے وقت گزرنے کے ساتھ اپنی موت آپ مر جاتے ہیں۔ سرکاری محکموں میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔
میٹرو کے بجائے ڈیم کیوں نہ بنائے؟ معروف دینی رہنما نے حکومت کی کلاس لے لی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































