لاہور(نیوزڈیسک)بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن لاہور نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2015ءکے پوزیشن ہولڈر طلبہ کے ناموں کا اعلان کردیا ،بورڈ میں مجموعی طور پر پہلی تین پوزیشنیںطالبات لے اڑیں ، تیسری پوزیشن میں دو طالبات اورایک طالبعلم مشترکہ حقدار قرار پائے ،میٹرک کے مجموعی سالانہ نتائج کا اعلان آج ہفتہ کو کیا جائے گا ۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن لاہور کے چیئرمین نصرا للہ ورک نے سیکرٹری بورڈ فقیر محمد کیفی اور کنٹرولرامتحانات انورفاروق کے ہمراہ پریس کانفرنس میں پوزیشن ہولڈر طلبہ کے ناموں کااعلان کیا ۔ بورڈ میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن ڈویژنل پبلک سکول ماڈل ٹاﺅن کی طالبہ شفق زاہد نے 1080نمبر لے کر حاصل کی ، بورڈ میں مجموعی طور پر دوسری پوزیشن بھی ڈویژنل پبلک گرلز ہائی سکول ماڈل ٹاﺅ ن کی طالبہ علینہ محسن نے 1079نمبر حاصل کی ۔ بورڈ میں مجموعی طور پر تیسری پوزیشن پر دو طالبات اور ایک طالبعلم مشترکہ حقدارقرار پائے جن میں ڈویژنل پبلک ہائی سکول ماڈل ٹاﺅن کی ارا عابد ،پاک گیریژن ہائی سکول گرلز ننکانہ صاحب کی عائشہ نور اورگورنمنٹ سنٹرل ماڈل ہائی سکول لوئر مال لاہور کے محمد امتنان نے 1078نمبر حاصل کئے ۔ سائنس گروپ لڑکوں میںگورنمنٹ سنٹرل ماڈل ہائی سکول لوئر مال کے محمد امتنان فضل 1078نمبر لےکر پہلے ،اسلامک پبلک ہائی سکول فار بوائز گرین ٹاﺅن لاہور کے محمد ہنزلا یونس طور 1074نمبر لے کے دوسرے جبکہ گورنمنٹ سنٹرل ماڈل ہائی سکول لوئر مال کے طلحہ بن اسد نے 1071نمبر لےکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سائنس گروپ لڑکیوں میںپہلی پوزیشن ڈویژنل پبلک سکول ماڈل ٹاﺅن کی طالبہ شفق زاہد نے 1080نمبر لے کر حاصل کی ،ڈویژنل پبلک گرلز ہائی سکول ماڈل ٹاﺅ ن کی طالبہ علینہ محسن نے 1079نمبر حاصل کر کے دوسری جبکہ تیسری پوزیشن پر دو طالبات مشترکہ حقدار قرار پائیں جن میں ڈویژنل پبلک ہائی سکول ماڈل ٹاﺅن کی ارا عابد اورپاک پاک گیریژن ہائی سکول گرلز ننکانہ صاحب کی عائشہ نور 1078نمبر حاصل کئے ۔ آرٹس گروپ لڑکوں میں پرائیویٹ امیدوار اسامہ عابد نے1031نمبر لے کر پہلی ،اسلامیہ ماڈل ہائی سکول فار بوائز حبیب پارک ملتان روڈ کے حبیب اللہ ابراہیم نے1018نمبر لے کر دوسری جبکہ پرائیویٹ امیدوار محمد عاصم نے 991نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ آرٹس گروپ لڑکیوںمیں فاروقی گرلز ہائی سکول کریم پارک راوی روڈ لاہور کی رمشا نے1053لے کر پہلی ،سوسائٹی پبلک گرلز ہائی سکول مغلپورہ لاہور کی افشاں شاہ دین نے 1052نمبر لے کردوسری جبکہ فاروقی گرلرز ہائی سکول کریم پارک راوری روڈ لاہور کی آمنہ فاروق نے 1048نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔لاہور بورڈ میں 2015ءکے سالانہ امتحانات میں کل 1لاکھ92ہزار995امیدواروںنے حصہ لیا جن میںسے1لاکھ12ہزار199ریگولر جبکہ 80ہزار796پرائیویٹ امیدوار کے طو رپر پیش ہوئے ۔