کراچی (نیوزڈیسک) کراچی سے گرفتار کیے جانےوالے کروڑ پتی ٹارگٹ کلر ابوہریرہ نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں ۔ابوہریرہ کو سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا ۔گرفتار ٹارگٹ کلر نے حساس ادارے کو بتایا کہ اس نے پولیس کے ایک مخبر شاہد اور سیاسی مخالفین کو بھی قتل کیا ۔ملزم نے ٹھٹھہ میں 10ایکڑ زرعی اراضی خریدی اور لاہور میں ایک سروس اسٹیشن بھی خریدا۔سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم برمی باشندہ اور اس نے نادرا ملازمین کی مدد سے شناختی بنوایا تھا ۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی مدد کرنے والے نادرا ملازمین کو بھی گرفتار کیا جائے گا ۔