ایک سوپچاس میگاکرپشن کیسز،262ارب کی واپسی ،رپورٹ طلب

24  جولائی  2015

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان نے کرپشن کے 150 میگا کرپشن کیسز اور قومی احتساب بیورو کی کارکردگی کے حوالے سے مقدمہ میں نیب سے ایک ہفتے کے اندراپنی پرفارمنس، ویب سائٹ کی اپ گریڈیشن ،مقدمات کی ڈاکومنٹیشن اور شفافیت سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب افسران نے کام نہیں کرنا تو ہمیں بتا دیا جائے پھرہم آرڈر پاس کریں گے۔ جمعہ کو جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پرلاءاینڈ جسٹس کمیشن کے سیکرٹری سرورخان نے نیب کی کارکردگی کے حوالے سے پیشرفت کی رپورٹ پیش کی اوربتایا کہ نیب نے اپنی پرفارمنس، ویب سائٹ کی اپ گریڈیشن ،مقدمات کی ڈاکومنٹیشن اور شفافیت سے متعلق کئی اقدامات اٹھائے ہیں اورمزید اقدامات کئے جارہے ہیں۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے جائزہ لینے کے بعد رپورٹ کوغیرتسلی بخش قراردیا اورکہا کہ نیب بتائے کہ عدالت کوکرپشن کے کیسوں میں وصول کئے گئے 262 ارب روپے کی تفصیلات کیوں نہیں دی جارہیں اور اصل صورتحال کیوں نہیں بتائی جارہی، اگرنیب نے واقعی کارکردگی کامظاہرہ کیا ہے توعوام سے کیوں چھپایاجارہاہے، چھ ماہ میں رپورٹ کیوں تیار نہ ہو سکی۔جسٹس جواد نے کہاکہ اگرنیب افسران نے کام نہیں کرنا تو ہمیں بتا دیا جائے پھرہم آرڈر پاس کریں گے بعد ازاں سماعت ایک ہفتے کےلئے ملتوی کر دی گئی



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…