جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

کالا باغ ڈیم کی تعمیر،چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اینڈ ٹریڈ نے اعلان کردیا

datetime 24  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک)ملک کی اقتصادی ترقی اور عوام سے حقیقی خیر خواہی کا تقاضا ہے کہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں چارٹر آف اکانومی اور کالا باغ ڈیم کی تعمیر پر متفق ہو جائیں ۔اگر سیاستدان اپنے اعلانات پر قائم رہیں تو حکومت اس بڑے ڈیم کی تعمیر شروع کرانے میں دیر نہیں لگائے گیاپنے ایک بیان میں پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اینڈ ٹریڈ کے چیئرمین عبدالباسط نے کہا کہ پاکستان میں اقتصادی ترقی اور سرمایہ کاری کے عمل کو زیادہ نقصان اس لیے پہنچا کہ جو اقتدار میں آیا اس نے سرمایہ کاری صنعتکاری اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے جاری کردہ پروگراموں اور منصوبوں کو روک دیا اور اپنی مرضی و منشا کے مطابق منصوبے بنوائے جو بعد ازاں حکومت بدلنے سے دھرے کے دھرے رہ گئے اور خوشحالی عوام سے کوسوں دور چلی گئی ۔ عبدالباسط نے کہا کہ خوش قسمتی سے موجودہ حکومت کثیر خارجہ سرمایہ کاری لانے پاک چین اکنامک کوریڈور جیسے بڑے منصوبے شروع کرانے اور ٹیکسٹائل سیکٹر کو ثمر آور بنانے میں کامیاب ہو چکی ہے ۔کاروباری طبقہ موجودہ حکومت کو انہی اقدامات کی وجہ سے بزنس فرینڈلی قرار دیتا ہے اس لیے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو ایسے اقتصادی پروگرام پر متفق ہو جانا چاہیے جو پاکستان کے مستقبل کو تابناک بنا سکے۔کوئی حکومت متفقہ طے کردہ چارٹر آف اکانومی کو نہ چھیڑ سکے۔ان پر عملدرآمد میں تسلسل کو برقرار رکھا جائے گا تاکہ ترقی کا عمل تیزی سے طے کیا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم تعمیر نہ ہونے سے سیلاب نے بہت زیادہ تباہی مچائی ہے ۔یوسف رضا گیلانی وزیر اعظم کی حیثیت سے سیلاب کی تباہ کاریوں کا فضائی جائزہ لینے گئے ،تباہی و بربادی کو دیکھ کر انہوں نے کالا باغ ڈیم کی افادیت کو تسلیم کیا لیکن بعد ازاں انہوں نے چپ سادھ لی۔ الطاف حسین نے پچھلے دنوں کالا باغ ڈیم کی ضرورت کا احساس کیا لیکن جلد خاموش ہو گئے۔حال ہی میں عمران خان نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کو ملک کی ضرورت قرار دیا لیکن دو دن بعد وہ بھی اس کیفیت سے باہر آ گئے ۔اگر سیاستدان اپنے اعلانات پر قائم رہیں تو حکومت اس بڑے ڈیم کی تعمیر شروع کرانے میں دیر نہیں لگائے گی ۔عبدالباسط نے جوڈیشنل کمشن کے حالیہ فیصلہ کو ملک و قوم پر انتشار او رخلفشار کے بادل ختم اور سرمایہ کاری راغب کرنے کے لیے سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے سیاست دانوں سمیت تمام طبقات پر زور دیا ہے کہ بات بات پر احتجاجی پروگراموں کو خیرباد کہہ کر اقتصادی اور کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ وسیع کرنے کے لیے حکومتی پالیسیوں پر عملدرآمد میں معاون و مددگار بنیں تاکہ ملک سے بے روزگاری کا خاتمہ اور عوام کو خوشحالی دی جا سکے۔ عبدالباسط نے کمشن کے فیصلہ میں سرخروئی پر وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلی شہباز شریف کو مبارکباد دی ہے ۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…