کراچی (نیوزڈیسک) مسلم لیگ(ن ) نے جوڈیشل کمیشن کے فیصلے سے فائدہ اٹھانے کافیصلہ کرلیااوراس سلسلے میں حکمت عملی تیارکرلی گئی .وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن جوڈیشل کمیشن کے فیصلے پر تکبر نہیں عاجزی کا اظہار کرتی ہے، اس موقع سے فائدہ اٹھا کر قوم کو یکجا کریں گے۔ تحریک انصاف کے رہنما جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے فیصلے سے جمہوریت مضبوط ہوئی ہے، کچھ چیزوں پر تحفظات ہیں جبکہ سینئر تجزیہ کار مجیب الرحمٰن شامی نے کہا کہ وزیراعظم نے خطاب میں اپنے مخالفین کو سیاسی چیلنج نہیں دیا۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرا م میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن جوڈیشل کمیشن کے فیصلے پر تکبر نہیں عاجزی کا اظہار کرتی ہے، اس موقع سے فائدہ اٹھا کر قوم کو یکجا کرنے کی کوشش کریں گے، ہمیں سیاسی جماعتوں سے بالاتر ہو کر پاکستان کا پرچم بلند کرنا ہوگا، پچھلے دورِ حکومت میں میں نے پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر دھاندلی کی وجوہات ختم کرنے کی کوشش کی، تحریک انصاف کے انتظار میں انتخابی اصلاحات نہیں کیں، 2018ء کے انتخابات کو انتخابی اصلاحات کے ذریعے شفاف بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے کے پیچھے کون تھا یہ ایک اوپن سیکرٹ ہے، دھرنے کے پیچھے چند مخصوص لوگ تھے جو عمران خان کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کر کے چلے گئے، پاکستان میں عوام کا شعور اتنا پختہ ہوچکا ہے کہ کوئی سازش جمہوری نظام کو ڈی ریل نہیں کرسکتی، حکومت نے اس بحران کے دوران بالغ نظری کا مظاہرہ کیا ہے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اب پارلیمنٹ کو ڈبل لفٹ کروا ئیں گے۔ تحریک انصاف کے رہنما جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے فیصلے سے جمہوریت مضبوط ہوئی ہے، رپورٹ دیکھنے کے بعد ہی فیصلے پر اپنی رائے دے سکوں گا، کچھ چیزوں پر تحفظات ہیں، پاکستان کے انتخابی ریکارڈ کے مطابق ووٹنگ ٹرن آؤٹ 55فیصد کے لگ بھگ ہوتا ہے، ایسی صورت میں لاکھوں کے حساب سے اضافی بیلٹ پیپر چھاپنے کی وجہ سامنے آنی چاہئے۔ سینئر تجزیہ کار مجیب الرحمن شامی کی گفتگو سینئر تجزیہ کار مجیب الرحمن شامی نے کہا کہ وزیراعظم نے خطاب میں اپنے مخالفین کو سیاسی چیلنج نہیں دیا، اگر نواز شریف کی یہ سنجیدگی برقرار رہتی ہے اور عمران خان بھی اپنے ابتدائی ردعمل پر قائم رہتے ہیں تو نئے سفر کے آغاز کی توقع کی جاسکتی ہے، اگر دونوں رہنماؤں کی گفتگو وقتی ثابت ہوئی اور دوبارہ محاذ آرائی شروع ہوگئی تو صورتحال مختلف ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے فیصلے سے تحریک انصاف کو صدمہ پہنچا ہے، بلدیاتی انتخابات میں بہتر کارکردگی دکھا کر تحریک انصاف اس صدمہ سے نکل سکتی ہے ، تحریک انصاف واحد اپوزیشن پارٹی کے طور پر ابھر رہی ہے، مسلم لیگ ن کی پالیسیوں سے نالاں لوگوں کی توقعات عمران خان سے جڑی رہیں گی
جوڈیشل کمیشن کے فیصلے سے فائدہ اُٹھاکر قوم کو یکجا کرینگے، احسن اقبال
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
گھر بیٹھے شناختی کارڈ پر تصویر اور مستقل پتہ تبدیل کروانے کا طریقہ
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا



















































