حکومت نے ادویات پر ایڈوانس ٹیکس کا نفاذ کردیا

16  جولائی  2021

مریدکے(آن لائن)حکومت کی طرف سے ادویات پر ایڈوانس ٹیکس کے نفاذ کے خلاف مریدکے کے میڈیکل سٹور مالکان نے ایک روزہ شٹر ڈاؤن ہڑتال کرکے حکومت سے ٹیکس کے خاتمہ کا مطالبہ کیا ہے۔آل پاکستان فارما موومنٹ کی اپیل پرکیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن تحصیل مریدکے کے زیر اہتمام تحصیل بھر کے تمام میڈیکل سٹور، فارمیسیز، ڈسٹری بیوٹرز اور ہول سیل ڈیلرز

نے ایک روزہ شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اور جی ٹی روڈ پر ہڑتالی کیمپ لگانے کے بعد پر امن ریلی نکالی۔ کیمسٹ ایسوسی ایشن کے صدر چودھری نصیر احمد کمبوہ، سٹی مریدکے کے صدر ظہیر احمد کمبوہ، چیئرمین شیخ محمد شفیق عاصم، شیخ سلمان اسماعیل، عمران غوری، کاشف جاوید، حاجی مقصود احمد گورائیہ میاں محمد یوسف،راوی ریان کیمسٹ ایسوسی ایشن کے فضل الرحمن نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے فارما سیکٹر پر ظالمانہ ایڈوانس ٹیکس عائد کرنے سے ادویات مزید مہنگی ہو جائیں گے اور غریب بیماریوں کے ہاتھوں موت کا شکار ہو جائے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کیمسٹ مارجن 30فیصد کیا جائے، شیڈول G کا خاتمہ کیا جائے اور ڈسپنسر لائسنس بحال کئے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر حکومت نے ادویات پر ایڈوانس ٹیکس کا خاتمہ نہ کیا تو19جولائی سے ملک بھر کا تمام فارما سیکٹر غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال پر چلا جائے گا اور کورونا وباء کے دوران حالات کی ذمہ داری حکومت پر ہو گی۔دوسری جانب امیرجماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے گیارہ روپے فی لٹر اضافے کی سمری قابلِ مذمت ہے۔اگر پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو اس سے مہنگائی کا نیا سونامی آئے گا۔ اوگرا حکومت کے ساتھ مل کر عوام کو عید قربان کا بدترین تحفہ دینے جارہی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ تسلیم نہیں کریں گے۔ اضافے کے خلاف بھرپور احتجاج اورمزاحمت کریں گے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…