جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

مسلمان یا ہندو! کرینہ اور سیف نے چھ ماہ بعد اپنے چھوٹے بیٹے کا نام پبلک کر دیا

datetime 15  جولائی  2021 |

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کی اپنے دوسرے بیٹے جھے علی خان کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ بالی ووڈ سْپر اسٹار کرینہ کپور نے حال ہی میں اپنی کتاب کے حوالے سے اعلان کیا تھا، اور کتاب ’پریگنینسی بائبل‘ شائع ہونے سے پہلے ہی ایمیزون کی بیسٹ سیلر لسٹ میں شامل ہوگئی ہے۔انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ایک پوسٹ میں کرینہ کپور کا

دونوں بیٹوں کے ہمراہ ایک کولاج ہے۔پوسٹ میں بتایا گیا کہ کرینہ کپور کی کتاب میں ایسی ہی مزید کبھی سامنے نہ آنیوالی تصاویر بھی موجود ہیں۔گزشتہ دنوں سیف علی خان کے سسر نے میڈیا کے روبرو تصدیق کی تھی کہ میرے دوسرے نواسے اور سیف اور کرینہ کے دوسرے بیٹے کا نام ’جھے‘(jeh) ہی ہے۔ دوسری جانب مقبول ترین پاکستانی اداکارہ عائزہ خان بیٹی حورین کی سالگرہ کے موقع پر باربی ڈول جیسی تیار ہوئیں اور ایسا انہوں نے بیٹی کی فرمائش پر ہی کیا۔عائزہ خان نے شوہر اور بچوں کے ہمراہ بیٹی کی چھٹی سالگرہ کے موقع پر کروایا گیا دلکش فوٹو شوٹ انسٹاگرام پر شیئر کیا۔عائزہ خان نے بیٹی کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’میری باربی آج 6 برس کی ہوگئی، یقین نہیں ہورہا کہ وقت کتنا تیزی سے گزر رہا ہے‘۔اداکارہ نے بیٹی کو فیشن آئیکون قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں حورین پر فخر ہے۔اداکارہ نے لکھا کہ ’بچوں کو پھلتے پھولتے دیکھنا ماں باپ کی واحد خواہش ہوسکتی ہے بلاشبہ یہ ایک بہترین احساس بھی ہے۔‘انہوں نے لکھا کہ والدین یہی چاہتے ہیں ان کے بچے دنیا دیکھیں اور خود ہی اس سے سیکھیں۔ اداکارہ نے لکھا کہ میری خواہش ہے کہ میں وقت روک کر ہمیشہ اپنے بچوں کے ساتھ رہوں کیونکہ جب میں ان کے ساتھ ہوتی ہوں تو زندگی مکمل ہوتی ہے۔عائزہ خان نے دانش تیمور کیساتھ باربی باکس میں بیٹھے ایک تصویر بھی شیئر کی اور بتایا کہ ایسی تصویر لینے کی خواہش کا اظہار ان کی بیٹی حورین نے کیا تھا۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…