اداکارہ غنا علی کا حافظِ قرآن ہونے کا دعویٰ

15  جولائی  2021

کراچی (این این آئی)ماڈل و اداکارہ غنا علی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ حافظِ قرآن بھی ہیں جب کہ شادی کے بعد ان کی زندگی بدل گئی ہے۔غنا علی نے چند سال قبل ہی اداکاری کا آغاز کیا تھا، اشتہارات میں نظر آنے کے بعد غنا علی نے 2015 سے ڈراموں میں اداکاری سے آغاز کیا اور انہوں نے کیریئر کے آغاز میں ہی کامیاب ڈرامے دیے۔’عشقاوے، سنگ دل، سایہ دیوار بھی نہیں،

بے شرم، احساس، بے انتہا اور بے دردی سیاں‘ جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی غنا علی نے 2017 میں ’رنگریزا‘ سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ماڈلنگ کے بعد ڈراموں اور فلموں میں خود کو منوانے والی غنا علی نے رواں برس مئی میں شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا تھا۔شادی کے بعد حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے بتایا کہ شادی کے بعد ان کی زندگی میں کس طرح کی تبدیلی آئی ہے اور وہ رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے کے بعد ہونے والی تنقید سے کیسے نمٹتی ہیں۔اداکارہ سے ایک مداح نے سوال کیا کہ وہ خود پر تنقید کرنے والے افراد سے کیسے نمٹتی ہیں؟ جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ وہ ان سے نمٹنے پر اپنی صلاحیتیں خرچ نہیں کرتیں، ان کی نفرت یا تنقید سے انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔اداکارہ نے شوہر کے اضافی وزن سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ اپنے شوہر کو وزن کم کرنے کا نہیں کہتیں، انہیں وہ اسی جسامت میں ہی اچھے لگتے ہیں اور وہ نہیں چاہتیں کہ ان کے جیون ساتھی وزن کم کریں۔شادی کے بعد زندگی میں کیا تبدیلیاں آئیں کہ سوال کے جواب میں غنا علی نے کہا کہ رشتہ ازدواج کے بعد ان کی زندگی بدل گئی ہے اور ساتھ ہی انہوں نے شکرانے ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی پہلے سے خوبصورت ہوگئی۔غنا علی نے مزید وضاحت کی کہ جب بھی کوئی شخص اپنی زندگی کسی دوسرے شخص کے ساتھ شراکت داری کے تحت گزارنا شروع کرتا ہے تو اس کی زندگی میں بدلائو آتا ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…