جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پٹرولیم مصنوعات کی سیلز ٹیکس کی شرح میں مزید رد و بدل کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

datetime 8  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ +این این آئی)پٹرولیم مصنوعات پرسیلزٹیکس کی شرح میں ردوبدل کر دیا گیا، نوٹیفیکیشن کے مطابق سیلزٹیکس میں ردوبدل سے قیمتوں پرفرق نہیں پڑے گا،پٹرول پرسیلزٹیکس 16.4فیصدکردیاگیا، ڈیزل پرسیلزٹیکس کی شرح 17فیصدرہے گی،مٹی کے تیل پرسیلزٹیکس 6.7 فیصدہوگا جبکہ نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل پرسیلزٹیکس 0.2فیصدہوگا،

دوسری جانب کابینہ کی توانائی کمیٹی نے پیٹرولیم ڈویژن کو حتمی سفارشات تیار کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جمعرات کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی انرجی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں نئے ایل این جی ٹرمینلز کی تعمیر سے متعلق وزارت بحری امور کی رپورٹ پیش کردی گئی،وزارت بحری امور نے مختلف وزارتوں اور محکموں سے مشاورت کرکے تفصیلی رپورٹ تیار کی ہے،اجلاس میں گیس پائپ لائن کپیسٹی ایلوکیشن بارے سب کمیٹی کی رپورٹ بھی پیش کی گئی،کمیٹی نے پیٹرولیم ڈویژن کو حتمی سفارشات تیار کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی،اجلاس میں متعلقہ وزیروں اور مختلف محکموں کے اعلی حکام نے شرکت کی۔واضح رہے کہ ملک میں چینی، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔مختلف کمپنیوں نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں بڑھا دیں۔ تھوک مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 94 روپے سے بڑھ کر 100 روپے ہوگئی۔چینی کی پچاس کلو کی بوری 4700 روپے سے بڑھ کر 5000 روپے ہوگئی۔درجہ اول گھی کی قیمت میں 38 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا جس کے نتیجے میں درجہ اول کا گھی 305 روپے سے بڑھ کر 343 روپے ہوگیا۔ درجہ دوئم کے گھی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا جس کے باعث درجہ دوئم کے گھی کے نرخ 270 روپے سے بڑھ کر 285 روپے ہوگئے۔آئندہ مالی سال 2021-22 کا

وفاقی بجٹ پیش ہونے کے بعد سے ملک میں مہنگائی نے سر اٹھانا شروع کردیا ہے۔ بجٹ پیش ہونے کے بعد جون میں ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.28 فیصد اضافہ ہوا ہے اور سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی اوسط شرح بڑھ کر 14.52 فیصد ہوگئی ہے۔ داخلی سطح پر بجٹ کے بعد سے مہنگائی میں اضافے سے عوام دوست بجٹ کا حکومتی بیانیہ متاثر ہو رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…