منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

انکوائری کمیشن کی رپورٹ،جماعت اسلامی نے مطالبات پیش کردیئے

datetime 23  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے پنجاب میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کے فیصلے پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات مرحلہ وارکروانے اور مخصوص سیٹیں براہ راست عوام کے بجائے منتخب ممبران کے ووٹوں سے پر کرنے کے فیصلے سے دھاندلی ، لالچ ،طمع اور خوف کے ذریعے منتخب بلدیاتی نمائندوں کی خرید و فروخت کا دروازہ کھول دیا گیا ہے اورعوام کے حق نمائندگی پر ڈاکہ ڈال کرانہیںووٹ کے حق سے محروم کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاں سینیٹ جیسے اعلی ترین قانون ساز ادارے کے انتخابات میںاراکین اسمبلی کی کروڑوں اور اربوں روپے کی بولیاں لگتی ہوں وہاں ویلیج کونسل اور یونین کونسل کی سطح پرہارس ٹریڈنگ کو کیسے روکا جاسکتا ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پنجاب فوری طورپر فیصلے واپس لے ،اگر مخصوص سیٹوں پر بالواسطہ انتخاب ضروری ہے تو پھر متناسب نمائندگی کے ذریعے سیاسی جماعتوں کو ملنے والے ووٹوں سے نمائندوں کا انتخاب کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت بلدیاتی انتخابات میں اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنے کی طرف پیش قدمی شروع کردی ہے ،انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے تھا کہ شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کی راہ ہموارکرنے کیلئے ان تمام ہتھکنڈوں سے کنارہ کشی اختیار کرلیتی جن سے انتخابات پر عوام کا اعتماد متزلزل ہوتا ہے ۔موجودہ حالات میں ضروری تھا کہ حکومت بلدیاتی انتخابات کو صاف و شفاف اور غیر جانبدار بنانے کیلئے وہ تمام اقدامات کرتی جن سے عوام کا اعتماد بحال ہوتا مگر لگتا ہے کہ حکمران ہر حالت میں اقتدار پر قابض رہنا چاہتے ہیں ۔جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ آئندہ انتخابی نظام کو بااعتماد بنانے، عوام کا اعتماد حاصل کرنے اوردھاندلی کے الزامات سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ تمام جماعتوں کی مشاورت سے انتخابی اصلاحات کی جائیں اور الیکشن کمیشن کوان اصلاحات پر سختی سے عمل کرنے کا پابند بنایا جائے ،انہوں نے کہا کہ 2013کے انتخابات پر قریبا تمام جماعتوں کے تحفظات تھے اور سب جماعتوں کی مشاورت سے ہی جوڈیشل کمیشن قائم کیا گیا تھا ،انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو جلسے جلوس اور احتجاج کے حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا ، اپنے مطالبات کے حق میںجلسے جلوس اور ریلیوںکے ذریعے عوامی تائید حاصل کرنا جمہوریت کا حسن ہے ۔انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں انتخابی نظام میں جن خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے انہیں فوری دورکرنے کی ضرورت ہے ۔الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ وہ آئندہ انتخابات سے قبل ان کے سدبات کیلئے موثر اقدامات کرے ۔ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو کسی کی ہار اور کسی کی جیت بنانے کے بجائے الیکشن ریفارمز سامنے لائے اور بد انتظامی میں ملوث اہلکاروں کا احتساب بھی کیا جائے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…