منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

مولانافضل الرحمان کاعمران خان پر کاری وار

datetime 23  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوگئے ہیں ، وقت آگیا وہ قوم سے معافی مانگیں۔ ایک بیان میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ثابت ہوگیا کہ عمران خان سیاسی طورپرنابالغ ہےں اور اب انہیں سیاست سے دستبردار ہو جانا چاہئے تاکہ غیر ضروری عنصرکاخاتمہ ہو۔انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے بعد اب دھرنے کے اصل محرکات کی بھی تحقیقات ہونی چاہئیں اور پتہ لگانا چاہئے کہ لندن پلان کا ماسٹر مائنڈ کون تھا اور خان صاحب کس کے ایجنڈے پر عمل پیرا تھے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے سے پاکستان کی عالمی سطح پر تضحیک ہوئی، پارلیمان اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، فوج کو سیاسی معاملات میں ملوث کرنے کی کوشش سے قومی اور باعزت ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچایاگیا۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب پاکستان کو عالمی ، داخلی سیاسی اور معاشی اعتبار سے ہونےوالے نقصانات کی ذمہ داری کس پر ڈالیں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں اور ووٹرز کو بھی اپنی قیادت کا احتساب کرنا چاہے کہ انہوں نے کیوں قوم کا وقت ضائع کیا اور کمیشن میں اپنے الزامات کے حق میں ثبوت کیوں پیش نہیں کئے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اپنے شہید کارکنوں کے خاندانوں سے بھی معافی مانگنی چاہیے اور انکے نقصانات کا ازالہ کرنا چاہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کا ایک اور ہتھیار ناکام ہوا اور آئندہ بھی انشااللہ آزاد میڈیا اور سرگرم جمہوریت کے ہوتے ہوے اس قسم کے ہتھکنڈے کامیاب نہیں ہونگے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…