جمعرات‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2026 

ملک بھر میں میں پانی کی کمی کا مسئلہ مزید شدت اختیار کر گیا

datetime 4  جولائی  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں میں پانی کی کمی کا مسئلہ مزید شدت اختیار کر گیا ۔ملک میں پانی کی قلت نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، کم بارشوں اور بھارت کی جانب سے پانی روکے جانے کی وجہ سے دریا خشک ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ملک میں فی کس پانی کی دستیابی 11 سو ملین کیوبک میٹر سالانہ رہ گئی ،پنجاب میں اب پانی نکالنے کے لیے 600 فٹ گہرائی تک جانا

پڑتا ہے۔ ہر سال خریف اور ربیع کی فصل کو 45 فیصد تک پانی کی کمی کا سامنا ہے جبکہ لاہور سمیت پنجاب بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں زیر زمین پانی کی سطح گرنے لگی ہے، ایک وقت تھا جب 50 فٹ نیچے میٹھا پانی مل جاتا تھا تاہم اب 600 سے 700 فٹ گہرائی میں جانا پڑتا ہے۔ آبی ماہرین کی جانب سے خبردار کیا گیا کہ اگر پانی کے نئے ذخائر نا بنائے گئے اور پانی کا ضیاع نہ روکا گیا تو قحط سالی کا شکار ہو جائیں گے، اس وقت پانی کی فی کس دستیابی 1100 ملین کیوبک میٹر سالانہ ہے، جیسے ہی یہ ایک ہزار کیوبک میٹر سے نیچے آئی تو قحط کا شکار ہو جائیں گے۔آبی ماہرین کے مطابق بڑھتی ہوئی آبادی، پانی کے ضیاع اور موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ارباب اختیار کو فوری نئے ڈیموں اور پانی کے استعمال میں احتیاط کو اپنانا ہو گا ورنہ قحط سالی سر پر کھڑی ہے۔ پاکستان انجینئرنگ کانگریس کے صدر اور جنرل منیجر بیراجز امجد سعیدکے مطابق پانی کا مسئلہ آنے والے دنوں میں سنگین ہو سکتا ہے، 1960 کا آبی معاہدہ موجود ہے، بھارت کی بات کیا کرنی، ہمارے تو اپنے صوبوں کے درمیان پانی

کی تقسیم پر تحفظات سالوں سے چلے آ رہے ہیں۔امجد سعید کا کہنا تھا کہ سات ملین ایکٹر فٹ قیمتی پانی ہر سال سمندر کی نذر ہو جاتا ہے، یہ نااہلی نہیں تو اور کیا ہے۔ایم ڈی واسا زاہد عزیز کا کہنا ہے کہ 15، 20 سالوں سے لاہور شہر کا زیر زمین پانی ہر سال ایک میٹر نیچے جا رہا تھا، بارشوں میں کمی، دریائے راوی کی صورتحال اور شہریوں کی جانب سے پانی کا ضیاع اس کی بڑی وجوہات ہیں۔زاہد عزیز کے مطابق حکومتی اقدامات سے زیرزمین پانی کی سطح 2میٹر بلند ہوئی، آئندہ کئی سالوں کے لیے لاہور سمیت بڑے شہروں کے لیے یہ پانی کافی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی اور جنوبی پنجاب کے اکثر شہروں میں لوگوں کو میٹھے پانی کی قلت کا سامنا ہے جس سے نمٹنے کے لیے پراجیکٹس بن رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…