جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

کرونا ویکسین لگوا ئیں ، 50 خاندانوں کو ایک سال تک مفت گوشت فراہم کیا جائے گا ، امریکامیں پھر بڑااعلان

datetime 4  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ ویکسین لگوانے والے افراد کو پورا سال مفت گوشت فراہم کیا جائے گا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وبا سے محفوظ رہنے کے لیے کورونا ویکسین لگوانے پر زور دیا جا رہا ہے

جس کے لیے مختلف ممالک میں لوگوں کو متوجہ کرنے کے لیے ویکسین لگوانے والوں کے لیے اسکیموں کا اعلان بھی کیا جا رہا ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق اسی طرح اب امریکہ میں ایک گوشت فراہم کرنے والے مشہور کمپنی جے بی ایس ایس اے نے اعلان کیا ہے کہ ویکسین لگوانے والے 50 خاندانوں کو ایک سال تک مفت گوشت فراہم کیا جائے گا۔واضح ہے کہ یہ وہی کمپنی ہے جس کے اکثر ملازمین کورونا کی وجہ سے بیمار ہوئے تھے جس کی وجہ سے اس کمپنی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ جس کے بعد اس کمپنی کی ذیلی شاخ پلگرمز پرائیڈ کو بھی بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔ جس کی وجہ سے گوشت کی فراہمی متاثر ہوئی اور گوشت مہنگا بھی ہوا تھا۔تاہم اب کمپنی نے اعلان کیا کہ اس کے 66 ہزار کارکنوں کی 70 فیصد تعداد کو ویکسین لگادی گئی ہے لیکن ساتھ ہی غریب، دیہی اور پسماندہ علاقوں کے افراد کو بھی ویکسین لگوانے کی ترغیب کے طور پر مفت گوشت فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا تھا کہ اس سال چار جولائی کے یومِ آزادی تک امریکہ کی 70 فیصد بالغ آبادی کو کم ازکم ایک خوراک فراہم کردی جائے گی۔ تاہم ماہرین نے کہا ہے کہ یہ ہدف بظاہرناممکن نظر آرہا ہے۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…