جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

پاکستان سے میچ کے دوران ویسٹ انڈیز کی دو خواتین کھلاڑی بے ہوش ہو گئیں

datetime 4  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹیگا (این این آئی)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان کرکٹر شینل ہنری اور شیڈن نیشن بیہوش ہوگئیں۔انٹیگا میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ کے دوران ویسٹ انڈیز کی دو خواتین کرکٹر دوران میچ بیہوش ہوگئیں جس کے بعد انہیں گرائونڈ میں ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز کے مطابق گرائونڈ سے ہسپتال منتقل کی گئی دونوں خواتین کرکٹرز کی حالت بہتر ہے۔دوسری جانب کرکٹرز کے گرائونڈ میں بے ہوش ہونے کے بعد بھی میچ جاری رکھا گیا اور سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم 7 رنز سے جیت گئی۔سیریز کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ (آج)اتوار کو کھیلا جائے گا، میزبان ٹیم کو سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والے جسمانی معذور کرکٹ شائق کے پیار بھرے پیغام پر جواب دیدیا۔سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ماجد مجید نامی صارف نے ایک کرکٹ شائق کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی کرسی پر بیٹھے قومی ٹیم کی کامیابیوں کیلئے دعا کررہے ہیں اور نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔پیغام کے آغاز میں وہ بابر اعظم کو بعد سلام اپنا تعارف کرواتے ہیں اور انگلینڈ میں اْن کو ویلکم کہتے ہیں۔ مداح بابر اعظم کیلئے جاری ویڈیو میں کہتے ہیں کہ میں آپ کا بہت بڑا پرستار ہوں اور ہمیشہ آپ کو سپورٹ کرتا ہوں، اللہ آپ کو ہر کامیابی سے نوازے۔جواب میں بابر اعظم اس ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ آپ کے پْرجوش خیر مقدم اور نیک خواہشات کا شکریہ، آپ کیلئے بھی بہت سا پیار اور دعائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…