بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

عزیر بلوچ عدالت میں اپنے اقبالی بیان سے پھرمکر گیا

datetime 3  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں لیاری گینگ وار کا سرغنہ عزیربلوچ ایک بار پھر اپنے اقبالی بیان سے منحرف ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں لیاری

میں پولیس پرحملے ،قتل سمیت دیگرکیسز کی سماعت ہوئی۔ گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ نے عدالت کو بیان دیا کہ کبھی اقبالی بیان نہیں دیا۔عزیر بلوچ مے مزید کہا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کو کئی ماہ سے بلایا جارہا ہے لیکن وہ پیش نہیں ہورہے ہیں۔ مجسٹریٹ عمران زیدی کو عدالت میں بلا کر میرے بیان دینے یا نہ دینے کے حوالے سے پوچھا جائے۔ عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی ہے۔یاد رہے کہ لياری گينگ وار کے سرغنہ عزيربلوچ نے اپنے اقبالی بيان ميں بہت سے انکشافات کئے تھے۔عزیربلوچ کے اقبالی بیان میں اعتراف کیا کہ پولیس افسران یوسف بلوچ، جاوید بلوچ اور چاند نیازی کی مدد سے اس نے لیاری گینگ وار کے ارشد پپو، اس کے بھائی اور ساتھی کو اغوا کیا۔عزیر بلوچ نے کہا تھا کہ سابق صدرآصف زرداری کےکہنےپراپنے گروہ کے 15 سے 20 لڑکے بلاول ہاؤس بھیجےجنہوں نے بلاول ہاؤس کے اطراف 30 سے 40 بنگلے اور فلیٹ زبردستی خالی کرائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…