جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

برطانیہ پلٹ مبینہ زیادتی کا شکار لڑکی 25 لاکھ میں صلح پر تیار

datetime 3  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )برطانیہ پلٹ لڑکی سے زیادتی کا معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا،لڑکی 25لاکھ میں مبینہ صلح کے لئے راضی ہوگئی ،جس کے بعد آج عدالت میں نکاح نامہ پیش کر دیا جائے گا اورگرفتار فیضان کی ضمانت ہو جائے گی،پولیس نے کریمنل ریکارڈحاصل کرلیا،9مقدمات میں چالان کروا چکی،3جعلی شناختی کارڈبرآمد کرلئے گئے،جبکہ دوسری جانب مبینہ زیادتی کا شکار لڑکی کا اصل نام

ولیحہ عرفات دختر محمد ارشد سامنے آیا ہے ،جو باقاعدہ ریکارڈ یافتہ خاتو ن ہے اس کے خلاف 9مقدمات درج ہوئے جن میں اسے چالان کیا گیا جبکہ 6مقدمات اس کی جانب سے درج ہیں جن میں یہ مدعیہ ہے زیادہ تر مقدمات اس کی جانب سے دوسروں پر زیادتی کے الزامات کے تحت درج کئے گئے ہیں ،لڑکی نےان تمام مقدمات میں نے اپنا نام مختلف لکھا ہے تمام ایف آئی آر میں وہ امان کے اسپیلنگ آگے پیچھے کر کے لکھتی ہیں جبکہ اصل شناختی کارڈ کی بجائے 3جعلی شناختی کارڈ بھی پولیس نے برآمد کر لئے ہیں روزنامہ جنگ میں امداد حسین بھٹی کی خبر کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی یہ لڑکی بھاری رقم لیکر صلح کر لیتی تھی ،اب اس کیس میں خاتون تاحال اسی فیضان کے گھر میں مقیم ہے جہاں اس نے الزام لگا یا تھا کہ اسے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جس دن خاتون نے ایف آئی آر کروائی اس کے بعد اسے کہا گیا کہ اسے شیلٹر ہائوس فراہم کرتے ہیں لیکن یہ دوبارہ اسی گھر چلی گئی کہ اس کے کپڑے وہاں موجود ہیں، جس کے بعد سے وہ تاحال اسی گھر میں موجود ہے۔باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ ولیحہ نے 25لاکھ حق مہر کا مطالبہ کیا ہے کہ اگر اسے یہ رقم دی جائے گی تو وہ  عدالت میں فیضان کی مرضی کا بیان دے گی،دوسری جانب پولیس نے ولیحہ کا تما کریمینل ریکارڈ حاصل کرلیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…