جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

عمران خان نے سیاست کو کرکٹ سمجھ کر ملک کو تباہ وبرباد کردیا

datetime 2  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) ) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ عمران خان نے سیاست کو کرکٹ سمجھ کر ملک کو تباہ وبرباد کردیا، سلیکٹڈ وزیر اعظم کا طرز عمل

جمہوری نہیں ہے وہ ایک آمر کی طرح قوم کو ہانکنے کی کوشش کر رہے ہیں، حکمرانوں کے پاس عوام کیلئے کچھ نہیں انہیں اپنی عیائشیوں کے سوا کچھ عزیز نہیں۔ اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ حکمران ملک میں سیاسی استحکام کے لئے انتقامی سیاست چھوڑ کر عوامی خدمت پر دھیان دیتے تو آج صورتحال مختلف ہوتی شریف خاندان کا مشرف دور میں بھی کڑا احتساب ہو چکا اور موجودہ حکمرانوں نے بھی شریف خاندان کے بچے بچے پر مقدمات قائم کئے اور انہیں جیلوں میں ڈالا لیکن حکمران ان پر کوئی الزام ثابت نہ کر سکے۔انہو ںنے کہاکہ عام آدمی دو وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے اشیا ضروریہ عوام کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں مہنگائی کا طوفان غریب شہریوں کو بہا لے گیا ہے اور وہ حکمرانوں سے نجات کی خاطر اپوزیشن کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ دوسری جانب تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا ہے کہ پاکستان جلد دنیا کے نقشہ پر عظیم ملک بن کر ابھرے گا، پاکستان خطے کا اہم ملک ہے سعودی عرب سمیت کئی ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں،معاشی حالات میں دن بد ن بہتری اپوزیشن کی سیاست پر بجلی بن کر گر رہے ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ جوممالک پاکستانی ترقی سے خائف ہیں وہ بھی جلد اپنی مصنوعات کے لئے سی پیک کی راہداری کو اپنائیں گے،و زیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان اپنا اصل مقام حاصل کرے گا اورتحریک انصاف کی حکومت نے مختصر عرصے میں عوام کی فلاح وبہبود کیلئے متعدد اقدامات کیے ہیں ۔عوام کی خدمت کا ایجنڈا لیکر آئے ہیں اوراس ایجنڈے کی تکمیل کر کے رہیں گے۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستان معاشی طور پر آگے بڑھ رہا ہے اور سنگین چیلنجز سے مرحلہ وار چھٹکارا مل رہا ہے،اپوزیشن ملک کی ترقی کیخلاف منفی پراپیگنڈے پر توانائیاں صرف کرنے کی بجائے کرپشن او رلوٹ مار کی وجہ سے اپنی تباہ حال ساکھ کی بحالی کیلئے کوششیں کرے تواس کیلئے زیاد ہ بہتر ہوگا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…