جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

بچوں کی صحیح پرورش نہ کرنے والے اوران سے مزدوری کروانے والے والدین کو قید اور جرمانہ ، پاکستان پینل کوڈ میں نئی دفعات شامل

datetime 2  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) چائلڈ لیبر ایکٹ گورنمنٹ نے پاکستان پینل کوڈ میں نئی دفعات شامل کر دی اب بچوں کی صحیح پرورش نہ کرنے والے اور ان سے مزدوری کروانیوالے والدین کو تین ما ہ قید اور جرمانے کی سزا ہوگی جو بچوں سے مزدوری لیتا پکڑا گیا اس کو پانچ سال قید اور پانچ لاکھ روپے

جرمانہ ہو گا۔بچوں کی پرورش ٹھیک نہ کرنے اور مزدوری کرانیوالے والدین کی شامت آگئی۔حکومت نے پاکستان پینل کوڈایکٹ 2021 میں نئی دفعات شامل کرلیں۔ بچوں کی پرورش ٹھیک نہ کرنے پروالدین کو 3 ماہ قید اور 50 ہزار جرمانہ ہو گا۔ بچوں سے مزدوری کرانے پر ایک ماہ قید اور جرمانے کی سزا ہوگی۔بچوں سے مزدوری لینے والے کو 5 سال قید جبکہ 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہوگی۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی عنیزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ حکومت کی مس مینجمنٹ اور نالائقی نے لوڈ شیڈنگ کی شکل میںعوام مشکلات میں مزید اضافہ کردیاہے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ( ن)لیگ کے دورحکومت میں تقریبا12ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی، نوازشریف اور شہباز شریف کے پانچ سالہ دور میں سسٹم میں ملک سے اندھیرے ختم اور لوڈشیڈنگ زیرو تھی۔اس لوڈ شیڈنگ نہ صرف عام آدمی بلکہ ملکی انڈسٹری بھی سخت متاثر ہے۔بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا موحال کردیا ہے۔سخت گرمی میں لوڈشیڈنگ شہریوں کو اذیت دینے کے مترادف ہے۔ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری بند کی جائے۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی جانب سے ہر روز بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے اعلان کا دعوی کیا جا رہا ہے لیکن لوڈشیڈنگ برقرار ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…