جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

پولیس کا اعلیٰ افسر نیب کے مفرور ملزم کے قدموں میں بیٹھ گیا

datetime 2  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیکب آباد(این این آئی، آن لائن) پولیس نیب کی جانب سے نامزد بااثر ملزمان کے سامنے بے بس ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی جیکب آباد نیب کیمفرور ملزم کے قدموں میں بیٹھ گیا۔، ایس ایس پی شمائل ریاض مشیر جیل خانہ جات کے قدموں میں بھی نظر آئے

۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی جیکب آباد نیب کے مفرور ملزم کا آلہ کار بناہوا ہے، ایس ایس پی ملزم کے قدموں میں بیٹھ کر قانون کی بالا دستی کیسے کرسکتے ہیں؟۔نیب نے ایس ایس پی جیکب آباد کو ملزم کا سہولت کار قرار دیا ہے اور ایس ایس پی جیکب آباد شمائل ریاض کو فوری ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سیایس ایس پی کیخلاف رجوع کرینگیدوسری جانب سابق صوبائی وزیر اعجاز جاکھرانی کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے نیب اور مقامی پولیس میں سخت تنا پیدا ہوگیا ہے۔نیب کی جانب سے دو روز سے مقدمہ درج کرانے کی کوشش جاری تھی مگر جیکب آباد سول لائن پولیس نے نیب کی درخواست کو رد کرتے ہوئے سرکار کی مدعیت میں مقدمے کا اندراج کیا، سرکاری مدعیت میں دائر مقدمے میں تین نامزد اور ڈھائی سو نامعلوم افراد کیخلاف پرچہ کاٹا گیاہے، نیب نے مقدمہ درج کرانے کے لیے احتساب عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے انتخابی امیدوار کو بھرتی کا لالچ دے کر دستبردار کرانے اور حلقہ میں 16خواتین میڈیکل آفیسر کی تعیناتیوں کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو طلب کرلیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق صوبہ پنجاب کے حلقہ PP-38سیالکوٹ، میں 28جولائی 2021ء� کو منعقد ہونے والے ضمنی انتخاب کے حوالے سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرڈسٹر کٹ مانیٹرنگ آفیسرالیکشن کمیشن، اشتیاق احمدنے انتخابی امیدوار طاہر محمود ہنڈلی کی محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں بطور کوآرڈینیٹر تقرری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سیکرٹری وزیر اعلیٰ پنجاب مسز عائشہ حمید کو خط ارسال کر دیا۔ امیدواران کو الیکشن لڑنے سے روکنے کیلئے کسی بھی طرح کی مراعات، تحائف و ترغیبات دینا تا کہ وہ الیکشن لڑنے سے دستبردار ہو جائیں،انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے جس کی الیکشن کمیشن ہر گز اجازت نہیں دے سکتا۔چنانچہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے سیکرٹری وزیر اعلیٰ پنجاب مسز عائشہ حمید کو وضاحت کیلئے6جولائی بوقت صبح 11بجے طلب کر لیا۔ محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر میں 28جون 2021ء� کوجاری کئے گئے تقرری کے اعلامیے کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے سیکرٹری محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر کو 17خواتین میڈیکل افسران کی تقرری، تین یوم کے اندر منسوخ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…