جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

حج کے دوران امراض کی منتقلی روکنے کے لیے موثر اقدامات کا فیصلہ

datetime 2  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی )سعودی عرب کی وزارت ماحولیات ، پانی اور زراعت نے متعلقہ حکام کے ساتھ دارالحکومت اور اس کی ہمسایہ گورنریوں میں مویشیوں کے ٹھکانوں ،ڈیموں، واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ، کھیتوں اور دلدل کے مقامات پر اسپرے کرنے کے ساتھ ریسرچ اور

ماحولیاتی تشخیص کے ذریعہ بیماریوں کے ویکٹرز سے نمٹنے کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مکہ مکرمہ کے علاقے میں وزارت ماحولیات ، پانی اور زراعت کے ڈائریکٹر جنرل انجینیر سعید بن الغامدی نے وضاحت کی کہ وزارت ماحولیاتی سطح کو بڑھانے میں معاونت کر رہی ہے۔ حج سیزن میں صفائی ستھرائی اور بیماریوں کے پھیلاو کا مقابلہ کرنے کے لیے جدید آلات کا استعمال کیاجا رہا ہے۔ آپریشنل پلان کے مطابق مقدس مقامات مثلا عرفات ، مزدلفہ اور منی میں حجاج کی خدمت اور ان میں بیماریوں کے پھیلائو کے سدباب کے لیے موثر اقدامات کیے گئے ہیں۔مقدس دارالحکومت میں وزارت کے دفتر کے ڈائریکٹر انجینیر احمد القرنی نے کہا کہ ماحولیاتی حفظان صحت کے نمائندگی کرنے والے دارالحکومت کے سیکرٹریٹ کے ساتھ اور وزارت کے دفتر کے درمیان مشترکہ مہم تشکیل دی گئی ہے۔ مکہ معظمہ میں ماحولیات ، پانی اور زراعت کی نمائندگی مرکز برائے امراض کے پھیلا ئوکو روکنے کے لیے بیماریوں کی نشاندہی، ریسرچ، تشخیص اور اسپرے پر عمل پیرا ہیں تاکہ حجاج کرام کو مناسک حج کی ادائی کا محفوظ موقع فراہم کیا جاسکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…