جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

واحد وزیر ہوں جو کابینہ میں آٹے چینی کی قیمت بتاتا ہوں ، آٹے چینی اور دال کا ریٹ بتانے پر کابینہ میں میرا مذاق اڑایا جاتا ہے‎

datetime 2  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر داخلہ شیخ رشید کا کشمیر کی سیاست میں حصہ لینے کا اعلان ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں واحد وزیر ہوں جو کابینہ میں آٹے چینی کے بھائو بیان کرتا ہوں جس کی وجہ سے میرا مذاق بھی اڑایا جاتا ہے ۔ 15بار وفاقی وزیر بنا لیکن کبھی بھی ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ،

ہمیشہ غریبوں کیلئے کھڑا ہوا ہوںاور ہوتا رہوں گا ۔ انکا کہنا تھا کہ لڑکیوں کی تعلیم کی وجہ سے راولپنڈی پہلے نمبرپر لائے ۔ وزیراعظم عمران خان نے مجھ سے کہا ہے کہ آپ لاہور سے الیکشن لڑیں آج میں کشمیر کی سیاست میں حصہ لینے کا اعلان کر تا ہوں ۔ دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہماری پالیسی بدل گئی ہے، اپنے اڈے کسی کو نہیں دیں گے۔پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آج قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بہت زبردست تھا۔ انہوں نے کہا کہ تمام معاملات پر بات ہوئی۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی نے افغانستان، کشمیر اورعالمی امور پر بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ سوالوں کے جوابات آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دئیے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ کبھی کسی پاکستانی کو غیر ملک کے حوالے نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی پر عمران خان کی حکومت نے کوئی سپورٹ نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ ہم اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ افغانستان میں حالات بہتر ہوں۔ انہوں ں ے کہا کہ ہم خود کو دنیا سے الگ تھلگ نہیں کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم طورخم اور چمن بارڈرکو الیکٹرانک کرنے جا رہے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگر مہاجرین کا مسئلہ پیدا ہوا تو ہم اس کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہشیخ رشید احمد نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں حال ہی میں بلوچستان اور کے پی کے بارڈرز پر گیا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ حالات اچھے ہیں تو تب ہی گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ افغان بارڈر 90 فیصد اور ایران بارڈر 50 فیصد تک سیل کر دیا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ تھوڑی بہت ٹْک ٹک لگی رہے گی تاہم پاکستان ان مسائل سے بہتر طریقے سے نکلے گا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں تمام اسٹیک ہولڈرز مل بیٹھ کر فیصلہ کریں تو ہمیں کیا اعتراض ہو سکتا ہے؟انہوں نے کہا کہ بگ پاور افغانستان سے نکل گئی۔ انہوں ں ے کہا کہ اصل ملک جو ہمیں نقصان پہنچانا چاہتا ہے وہ انڈیا ہے لیکن اسے کامیابی نہیں ہو گی۔ایف اے ٹی ایف کے متعلق انہوں نے کہا کہ ہم نے 27 میں سے 26 نکات پر عمل کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک شق کو بھی دور کردیں گے۔شیخ رشید احمد ں ے کہا کہ ساری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح پاک فوج کے پیچھے کھڑی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اجلاس میں کوئی سیاسی بات نہیں ہوئی اور سب نے کہا کہ وہ پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…