بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید کے خلاف کرپشن تحقیقات کا آغاز

datetime 2  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید کیخلاف کرپشن تحقیقات کا آغاز کر تے ہوئے انہیں 8 جولائی کو طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق طارق خورشید پر بطور سیکرٹری مواصلات آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے،ان پرمن پسند افراد کو کروڑوں کے ٹھیکے دلوانے کا بھی الزام ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب نے طاہر خورشید کے اثاثہ جات کی تفصیلات بھی مانگ لی ہیں اور اس سلسلہ میں ایف بی آر، محکمہ ایکسائز، ریونیو اوردیگر اداروں کو خطوط ارسال کردیئے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید نے کہاکہ نیب کی جانب سے کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا، میر ا دامن صاف ہے اور نیب میں کیس کا بھرپور دفاع کروں گا۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ عثمان بزدار اور ان کے پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید کو نوٹسز جاری ہونا ہمارے موقف کی پہلی فتح ہے،عثمان بزدار کو الیکشن کمیشن اور طاہر خورشید المعروف ٹی کے کو نیب نے نوٹسز جاری کیے،میں نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا ٹی کے صاحب من پسند لوگوں کو عثمان بزدار کے کہنے پہ ٹھیکے دیتے ہیں،اور “حصہ” اوپر تک جاتا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ عثمان بزدار کے اپنے ذرائع آمدن کے ریکارڈ میں واضع فرق پر ہی الیکشن کمیشن نے ان کو نوٹس جاری کیا۔عثمان بزدار میاں مٹھو بن کر چوریکھانے میں لگے تھے،امید ہے اس نوٹس کا حال شراب لائسنس سکینڈل کی طرح غائب نہیں ہو جائے گا۔بزدار صاحب اب بکرا عید سے پہلے ہی قربانی ہوگی۔چھوٹے بکروں کے بعد بڑے مگرمچھ کا بھی نمبر آنے والا ہے،بڑے مگر مچھ پر گندم،چینی،پیٹرول اور ادویات کے کیسز اب تک زیر التواہیں،انکی باری بھی آنی چاہیے۔سب کی باری باری فائلیں بھی کھولیں گی چہروں سے نقاب بھی اتریں گے۔مسلم لیگ(ن)نے چار سال جعلی احتساب کو بھگت لیا،اب اصلی چوروں اور ڈاکوں کا یوم حساب نزدیک ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…