لاہور (آن لائن) گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی پاک سوزوکی کے بعد ہونڈا نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کی وجہ رواں مالی سال کے بجٹ میں وفاقی حکومت کی جانب سے گاڑیوں پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سمیت ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی کی شرح میں کمی بتائی جا رہی ہے ہونڈا گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک لاکھ دس ہزار روپے سے ایک لاکھ چالیس ہزار روپے کمی کی گئی ہے ۔