پیر‬‮ ، 09 جون‬‮ 2025 

نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان، پی سی بی نے کئی کھلاڑیوں کو نکال دیا

datetime 2  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)گورننگ بورڈ سے آئندہ مالی سال 22-2021 کی منظوری کے ساتھ ہی پی سی بی نے مینز سینٹرل کنٹریکٹ برائے 22-2021 کا اعلان کردیا ہے۔ 20 ایلیٹ کرکٹرز کیلئے اعلان کردہ اس فہرست میں کنٹریکٹ کی تین مختلف کٹیگریز سمیت تین ایمرجنگ کرکٹرز کوبھی شامل کیا گیا ہے۔

اعلان کردہ کنٹریکٹ کے مطابق کھلاڑیوں کی آمدنی میں اضافہ اور تمام کٹیگریز کے لیے یکساں میچ فیس مقرر کی گئی ہے۔اس فہرست کو حتمی شکل دینے والے تین رکنی پینل میں ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان، چیف سلیکٹر محمد وسیم اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان شامل تھے۔ اس دوران پینل نے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور کپتان بابراعظم سے بھی مشاورت کی، جس کے بعد کنٹریکٹ کی یہ فہرست پہلے چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور پھر حتمی منظوری کے لیے چیئرمین پی سی بی کے پاس بھجوائی گئی۔12 ماہ پر مشتمل یہ کنٹریکٹ یکم جولائی 2021 سے 30 جون 2022 تک جاری رہے گا۔مینز سینٹرل کنٹریکٹ لسٹ میں کٹیگری اے میں بابر اعظم ، حسن علی ، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی،کٹیگری بی میںاظہر علی ، فہیم اشرف ، فخر زمان ، فواد عالم ، شاداب خان اور یاسر شاہ،کٹیگری سی میں عابد علی ، امام الحق ، حارث رؤف ، محمد حسنین ، محمد نواز ، نعمان علی اور سرفراز احمد،ایمرجنگ کٹیگری میںعمران بٹ ، شاہنواز دہانی اور عثمان قادر شامل ہیں ۔کنٹریکٹ میں کی گئی نظر ثانی کے مطابق کٹیگری اے میں ماہوار وظیفے میں 25 فیصد اضافہ،کسی بھی فارمیٹ کی میچ فیس میں اضافہ نہیں کیا گیا،کٹیگری بی میںماہوار وظیفے میں 25 فیصد اضافہ،ٹیسٹ کی میچ فیس میں 15 فیصد،ون ڈے انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 20 فیصداور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 25 فیصد اضافہ،کٹیگری سی، میںماہوار وظیفے میں 25 فیصد اضافہ۔ٹیسٹ کی میچ فیس میں 34 فیصد، ون ڈے انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 50 فیصد اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 67 فیصد اضافہ،ایمرجنگ کٹیگری میںماہوار وظیفے میں 15 فیصد اضافہ۔ٹیسٹ کی میچ فیس میں 34 فیصد، ون ڈے انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 50 فیصد اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 67 فیصد اضافہ ہیں،اس کنٹریکٹ کے تحت حسن علی اور محمد رضوان کو کٹیگری اے میں شامل کرلیا گیا ہے۔حسن علی گزشتہ سال انجری کی وجہ سے کنٹریکٹ حاصل نہیں کرپائے تھیتاہم سیزن 21-2020 میں شاندار کارکردگی کی بدولت انہوں نے سیزن 22-2021 کے لیے کنٹریکٹ کی اے کٹیگری حاصل کرلی ہے۔محمد رضوان کو مستقل کارکردگی کی بدولت کٹیگری اے میں ترقی دی گئی ہے۔اسی طرح فہیم اشرف ، فواد عالم، محمد نواز اورنعمان علی کو بھی انٹرنیشنل کرکٹ میں متاثرکن کارکردگی کی بدولت سینٹرل کنٹریکٹ برائے 22-2021 کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔گزشتہ سال ایمرجنگ کٹیگری میں شامل فاسٹ باؤلرز حارث رؤف اور محمد حسنین کو کٹیگری سی میں ترقی دے کر شاہنواز دہانی ، عثمان قادر اور عمران بٹ کو ایمرجنگ کٹیگری میں شامل کرلیا گیا ہے۔اسد شفیق ، حیدر علی ، حارث سہیل ، افتخار احمد ، عماد وسیم ، محمد عباس ، نسیم شاہ ، شان مسعود اور عثمان شنواری کو سیزن 22-2021 کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ پیش نہیں کیا گیا تاہم یہ تمام کھلاڑی سلیکٹرز کے پلانز کا حصہ ہیں اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرکے آئندہ سال کے لیے کنٹریکٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیرا کوٹا واریئرز


اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…