جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

چیئرمین نیب کی ایک ویڈیو حکومت کے پاس ہے ‎ یہ ویڈیو چیئرمین نیب کو کہیں کا نہیں چھوڑے گی‎

datetime 2  جولائی  2021 |

کراچی(این این آئی)وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہاہے کہ حلیم عادل شیخ پر زمین پر قبضوں کے الزامات درست ہیں، چیئرمین نیب کہہ دیں پی ٹی آئی رہنما کو گرفتار نہیں کریں گے، حلیم عادل کی گرفتاری کے مطالبے پر مروڑ چیئرمین نیب کو اٹھ رہے ہیں، آپ غلط آدمی سے پنگا لے رہے ہیں، منتظر ہوں نیب مجھے بلائے، ان کے منہ پر ان کے کرتوت بتائوں گا، نیب کے قانون کا غلط استعمال سب سے

زیادہ چیئرمین نیب کر رہے ہیں۔میڈیا سے بات چیت میں سعید غنی نے کہاکہ میں کہہ رہا ہوں حلیم عادل کو گرفتار کریں، پوری نیب اچھل پڑی، توقع نہیں تھی حلیم عادل کی گرفتاری کے مطالبے پر نیب کو تکلیف ہوگی، حلیم عادل شیخ نے غلط طریقے سے لوگوں کو زمینیں بیچیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب اس ملک کے معزز لوگوں کیساتھ زیادتی کر رہی ہے، نیب کی وجہ سے بے شمار لوگوں نے خود کشیاں کیں۔انہوں نے کہاکہ نیب نے ایک پریس ریلیز جاری کی ہے، نیب نے کہاکہ میرے بیان کا 31 اے کے تحت جائزہ لیا جارہا ہے، نیب کی پریس ریلیز سے تاثر ملا کہ میں توہین نیب کا مرتکب ہوا ہوں۔انہوں نے کہاکہ چیلنج کرتا ہوں نیب مجھے نوٹس بھیجے، ان کے منہ پر ان کے کرتوت بتائوں گا،چیئرمین نیب حکومتی ایما پر کام کرتے ہیں، چیئرمین نیب حکومت کے ہاتھوں بلیک میل ہو رہے ہیں، قانون کا غلط استعمال سب سے زیادہ چیئرمین نیب کر رہے ہیں۔ 31اے سب سے پہلے چیئرمین نیب پر لگنا چاہئے،نیب کو حکومت کے اشاروں پر استعمال کیا جارہا ہے، منتظر ہوں نیب مجھے آکر دیکھے، یہ بدمعاشی نہیں چلے گی، نیب اس ملک کے معزز لوگوں کے ساتھ زیادتی کررہی ہے، ظلم کرو،لوگوں کامستقبل بربادکرو،ہم بات نہ کریں ایسانہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہاکہ جو مجھے بولنا ہے میں بولوں گا آپ غلط آدمی سے پنگا لے رہے ہیں، حلیم عادل شیخ نے غلط طریقے سے لوگوں کو زمینیں بیچی ہیں، میں کہہ رہا ہوں ان کا نام ای سی ایل میں ڈالو تو ان کوتکلیف ہورہی ہے۔سعیدغنی نے کہا کہ میں کہتا ہوں پہلی پیشی پرپورے سال کاریمانڈلے لومیرا، مجھے نوٹس بھیجیں بلائیں میں ضمانت بھی نہیں کرائوں گا، چیئرمین نیب 80 سال کے ہو گے ہیں، بد قسمتی سے ظالمانہ قانون نیب کا ہے، چیئرمین نیب بلیک میل ہورہے ہیں تو عہدہ چھوڑ دیں۔سعیدغنی نے کہا کہ نیب نے جو گاڑیاں تحویل میں لیں وہ کن کے استعمال میں ہیں؟، نیب کے افسران قبضے میں لی گئی گاڑیاں استعمال کرتے ہیں۔ میری گاڑیوں کی وڈیو بنانے والے ان کی وڈیوز بھی بنائیں۔ حکومت کی طرح نیب نالائق اور نااہل ہے۔وزیرتعلیم نے کہاکہ میں کہہ رہا ہوں خورشید شاہ کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے، آصف علی زرداری اور اعجاز جکھرانی کے ساتھ نا انصافی اور انتقامی کارروائی ہورہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…