جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

لاہور سمیت پنجاب بھر میں بجلی کا بحران جاری شارٹ فال2 ہزار میگاواٹ سے بھی بڑھ گیا‎

datetime 2  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )پنجاب میں لسیکو کا شارٹ فال دو ہزار میگاواٹ سے بڑھ گیا ، جس کے باعث شہروں اور دیہات میں کئی کئی گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں بجلی کا بحران جاری ہے ،

لسیکو میں شارٹ فال دو ہزار میگاواٹ سے بڑھ گیا، جس کے باعث شہروں اور دیہات میں کئی کئی گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ کی جارہی ہے۔ جبکہ بجلی کی مجموعی پیداوار 19 ہزار میگاواٹ اور طلب 25 ہزار میگاواٹ ہوگئی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاور ڈویژن ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 19 ہزار میگاواٹ ہے جب کہ بجلی کی طلب 25 ہزار میگاواٹ ہے اور بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ کی سطح پر برقرارہے جس کے بعد مستثنیٰ قرار دیئے جانے والے علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ شروع کردی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پن بجلی ذرائع سے 4 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، سرکاری تھرمل پاور پلانٹ 2 ہزار میگاواٹ، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 13 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ملک کے مختلف شہروں کی طرح راولپنڈی اسلام میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی، اسلام آباد میں ہر 4 گھنٹے کے بعد ایک گھنٹہ بجلی بند اور راولپنڈی سمیت دیگر علاقوں میں ہر 2 گھنٹے بعد بجلی بند کی جارہی ہے۔ آئیسکو حکام کے مطابق کوشش کررہے ہیں کہ اسپتالوں کو بھی بلا تعطل بجلی کی فراہمی جاری رہے، تاہم ہسپتال انتظامیہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متبادل بندوبست بھی رکھیں۔شیڈول کے بغیر لوڈ شیڈنگ پر عوام بلبلا اٹھے ہیں اور حکومت سے جلد از جلد لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…