بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پہلی بار گرمیوں میں ایل پی جی کی قیمت تاریخ کی بلند سطح تک پہنچ گئی

datetime 2  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 18 روپے83 پیسے فی کلو کااضافہ کردیا گیا ، جس کے بعد پہلی بار گرمیوں میں ایل پی جی کی قیمت تاریخ کی بلند سطح تک پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق اوگرا نے جولائی کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ، نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ ایل پی جی کی قیمت میں

19روپے فی کلواضافہ کیا گیا ہے۔اوگرا نے 244ر وپے فی گھریلو سلنڈر اور 863روپے فی کمرشل سلنڈر کی قیمت میں اضافے کے بعد ماہ جولائی 2021کیلئے نئی قیمتیں جاری کر دی، جس کے مطابق سرکاری پیداواری قیمت میں 16101روپے میٹرک ٹن اضافہ ہوا۔ اب ایل پی جی141روپے فی کلو کی جگہ160روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر1677روپے کی جگہ1872روپے اور کمرشل سلنڈر6415 روپے کی جگہ7166روپے ملک بھر میں دستیاب ہو گا۔پہلی بار گرمیوں میں ایل پی جی کی۔ قیمت تاریخ کی بلند سطح تک پہنچ گئی، جام شورو جوائنٹ وینچر گزشتہ ایک سال سے بند ہے اور پاکستان کی لوکل پیداوار 550میٹرک ٹن ہے۔چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ جام شورو جوائنٹ وینچر بند ہونے سے اربوں روپے کا نقصان ہو چکا، جام شورو جوائنٹ وینچر فوری چلایا جائے، ہمیں 60 فیصد درآمد کی اشد ضرورت ہے۔ حکومت کو 31جولائی 2021تک مہلت دی ہے ورنہ ہڑتال ہماری مجبوری ہو گی۔ .انھوں نے مزید کہا کہ اگر ایل پی جی کو ٹیکس فوری نہ کیا گیا تو قیمتوں میں حیرت انگیز اضافہ ہو گا اور ایل پی جی نایاب ہو جائے گی اور مطالبہ کیا کہ ایل پی جی کو ایل این جی کی طرح ٹیکس فری کیا جائے تاکہ عوام کو ریلف مل سکے۔ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز سے گزارش ہے کہ اوگرا کی مقررکردہ قیمت پر گیس فروخت کریں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…