ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

والد کی وفات پر آئی برطانیہ پلٹ لڑکی سے لاہور میں زیادتی‎‎

datetime 1  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، بہاولپور(این این آئی) وحدت کالونی میں برطانیہ سے آنے والی لڑکی سے مبینہ زیادتی کی گئی۔پولیس کے مطابق لڑکی والد کی وفات پر پاکستان آئی جسے سوتیلی والدہ نے گھر سے نکال دیا تھا، متاثرہ لڑکی والد کے دوست کے گھر رہائش پذیر تھی جہاں والد کے دوست کے

بیٹے نے لڑکی سے مبینہ زیادتی کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ زیادتی کی تصدیق کیلئے متاثرہ لڑکی کا بھی میڈیکل کرایا جارہا ہے۔دوسری جانب بہاول پور میں موٹر سائیکل سواروں نے 2 کمسن لڑکیوں کو اغواء کرنے کے بعد زبردستی اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، زیادتی کے بعد دونوں لڑکیوں کو راستے میں پھینک کر فرار ہو گئے۔ایک لڑکی کے والد کی رپورٹ پر مقدمہ تو درج ہو گیا مگر ملزمان گرفتار نہ ہو سکے۔پولیس کے مطابق بہاول پور کے تھانہ دھوڑ کوٹ کی حدود میں واقع بستی لوہاری والی کی رہائشی کمسن سمیرا بی بی اپنی سہیلی امیمہ بی بی کے ہمراہ سودا سلف لے کر پیدل گھر جا رہی تھی کہ راستے میں موٹر سائیکل سوار محمد اظہر اور محمد صدیق درکھان نے لڑکیوں کو گھر تک چھوڑنے کا جھانسہ دے کر اغواء کر لیا۔دونوں ملزمان نے نامعلوم مقام پر لے جا کر دونوں لڑکیوں کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد راستے میں پھینک دیا اور فرار ہو گئے۔زبردستی زیادتی کا نشانہ بننے والی سمیرا کے والد کی مدعیت میں تھانہ دھوڑ کوٹ نے مقدمہ درج کر لیا ہے، مگر پولیس ابھی تک ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی ہے۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…